وزیر اعظم پاکستان کے منصوبہ برائے فروغ گھریلو مرغبانی کے تحت محکمہ لائیوسٹاک حکومت پنجاب جہلم کی جانب سے ضلع کی تمام تحصیلوں میں سستے داموں 5مرغیوں اور 1مرغے پر مشتمل 450 پولٹری یونٹس تقسیم کئے گے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 12 اگست 2021 18:00

وزیر اعظم پاکستان کے منصوبہ برائے فروغ گھریلو مرغبانی کے تحت محکمہ لائیوسٹاک حکومت پنجاب جہلم کی جانب سے ضلع کی تمام تحصیلوں میں سستے داموں 5مرغیوں اور 1مرغے پر مشتمل 450 پولٹری یونٹس تقسیم کئے گے
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2021ء) وزیر اعظم پاکستان کے منصوبہ برائے فروغ گھریلو مرغبانی کے تحت محکمہ لائیوسٹاک حکومت پنجاب جہلم کی جانب سے ضلع کی تمام تحصیلوں میں سستے داموں 5مرغیوں اور 1مرغے پر مشتمل 450 پولٹری یونٹس تقسیم کئے گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک غلام مرتضی نے کہا کہ سستے داموں پولٹری یونٹس کی تقسیم کا مقصد دیہی اورشہری علاقوں میں گھریلو سطح پر صاف ستھری خوراک،دیسی انڈوں کے استعمال اور مرغبانی کے معاشی پہلوؤں پر شعور اجاگر کرنا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے تمام افراد کو پولٹری مینجمنٹ کے حوالے سے مرغیوں کو ہونے والی بیماریوں اور ان کی مناسب خوراک،موسمی اثرات بچاؤ اور نگداشت کے حوالے سے ٹریننگ بھی دی۔

آواران میں شائع ہونے والی مزید خبریں