پاکستان کو گالی دینے والے کو میں 10گالیاں دوں گا، کشمیری سیاستدان

جب بی جے پی ’پاکستان مردہ باد‘ کا نہرہ لگاتی تھی تو میں ’پاکستان زندہ باد کا نعرہ‘ لگاتا تھا، اکبر لون

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 26 مارچ 2019 19:45

پاکستان کو گالی دینے والے کو میں 10گالیاں دوں گا، کشمیری سیاستدان
نئی دہلی(اردو اخبار تازہ ترین۔26مارچ2019ء) جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس پارٹی کے رکن اکبر لون نے کہا ہے کہ اگر بھارت سے کوئی پاکستان کو ایک گالی دے گا تو وہ اس شخص کو10 گالیاں دیں گے۔ اکبر لون کا تعلق جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس پارٹی سے ہے ، وہ ہفتے کے روز جموں و کشمیر میں ایک ریلی سے خطاب کر رہے تھے جب انہوں نے ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگا دیا جس پر بھارتی انتہا پسند سیاستدانوں نے ان کے خلاف گالم گلوچ شروع کر دی۔

اکبر لون نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’سرحد کے پار والا مسلمان ملک (یعنی پاکستان) ہمیشہ آباد اورکامیاب رہے۔‘ اس کے بعد سے انہیں بھارتی سیاستدانوں کی جانب سے سیاسی جارحیت کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اکبر لون نے کہا تھا کہ اگر کوئی پاکستان کو گالی دے گا تو میں اسے10 گالیاں دوں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ جب بھارتی جنتا پارٹی کے راہنما نعرہ لگاتے تھے ’پاکستان مردہ باد‘ تو میں نعرہ لگاتا تھا ’پاکستان زندہ باد‘۔

ان کے اس خطاب کے بعد سے بھارتی جنتا پارٹی کے سیاستدان انہیں برا بھلا کہہ رہے ہیں اور انہوں نے اکبر لون کے خلاف کاروائی کرنے کا بھی کہا ہے اس کے علاوہ کانگرس این سی پارٹی کے رکن رمن بھلا نے بھی جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس پارٹی کے سربراہ فاروق عبداللہ سے درخواست کی ہے کہ اکبر لون کے خلاف کاروائی کی جائے۔ یاد رہے کہ پلوامہ واقعہ کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی برقرار ہے اور بھارتی سیاستدانوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کا عمل بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

آواران میں شائع ہونے والی مزید خبریں