آزاد جموں کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جو نئی حلقہ بندیاں کی گئی ہیں یہ بنیادی انصاف اور بین الاقوامی تقاضوں کے منافی ہیں
طارق مجید کھوکھر ہفتہ 7 مئی 2022 11:47
(جاری ہے)
یہ سب مسلم اکثریت کو مزید بے اختیار کرنے کے لیے اور ہندو اقلیت کو اکثریت میں بدلنے کی ایک مذموم کوشش ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں ایک ہندو وزیراعلیٰ لانے کی راہ ہمراہ کی جا سکے۔
ہم آر پار کے کشمیر بھارتی حکومت کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر ریاست کے عہدے کا حلف اٹھاتے وقت کہا تھا کہ میں کسی صوبے یا ملک کا صدر نہیں بنا بلکہ میں آزادی کے بیس کیمپ کا صدر بنا ہوں میری پہلی اور آخری ترجیحی تحریک آزادء کشمیر کے لیے جدوجہد کرنا ہو گی۔میں نے صدر ریاست بننے کے بعد سے لے کر اب تک ہر فورم پر کشمیر ایشو کے لیے جارحانہ انداز میں اقدامات اٹھائے ہیں جن کی بدولت مسئلہ کشمیر ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے۔ میں ستمبر میں امریکہ کا دورہ کیا اس دورے کے دوران میں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اس سے قبل آزاد کشمیر کے کسی منتخب صدر یا وزیراعظم کو یہ اعزاز حاصل نہیں ہوا اکتوبر میں یوم سیاہ کے موقع پر برطانیہ فرانس ہالینڈ اور برسلز کا دورہ کر کے ایک طرف اوورسیز کشمیریوں کے احتجاجی مظاہروں کی قیادت کی تو دوسری طرف یورپی یونین کے ممالک اور برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران سے ملاقاتیں کر کے انہیں کشمیر کاز کی صورت حال سے آگاہ کیا۔ جنوری میں کشمیر ہاؤس ایوان صدر میں آل پارٹیز کشمیر کانفرنس بلائی اس پلیٹ فارم سے فروری میں اسلام آباد اور مارچ میں مظفرآباد میں آل پارٹیز کشمیر ریلیز کا انعقاد کیا گیا جس میں آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں نے شرکت کی اور دنیا کو پیغام دیا کہ ہم کشمیر کاز پر ایک پلیٹ فارم پر متفق ہیں۔ میں نے حال ہی او آئی سی کے جنرل سیکرٹری کی دعوت پر او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر جدہ کا دورہ کیا میں آزاد کشمیر کا پہلا صدر ہوں جسے او آئی سی کے جنرل سیکرٹری نے دورہ کی دعوت دی سعودی عرب کے دورے کے دوران میں نے او آئی سی کے جنرل سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام کے علاوہ اسلامک ڈویلپمنٹ بنک کے صدر سے ملاقات کی عمرہ کی ادائیگی کے دوران امام کعبہ کی دعوت پر غلاف کعبہ تیار کرنیوالی فیکٹری کا دورہ کیا اس کے ساتھ ساتھ سعودی عرب میں مقیم اوورسیز کمیونٹی کے اجتماع سے بھی خطاب کیا۔ تحریک آزادی کشمیر ہمیشہ سے میری اولین ترجیح رہی ہے میں نے اپنی سیاست کو کشمیر کی آزادی کیلئے وقف کر رکھا ہے رمضان اور عید گزر چکی ہے اب ایک مرتبہ پھر آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں اعتماد میں لیکر تحریک آزادی کشمیر کو تیز کریں گے ہماری جدوجہد کشمیر کی مکمل آزادی تک جاری رہے گی۔ مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے آزادکشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت اپنے منشور پر عمل کریگی۔ میرپور کے مسائل سے مکمل طورپر آگاہ ہوں اپنے انتخابی وعدے پورے کرینگے پڑھے لکھے نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں دیں گے رٹھوعہ ہریام برج ذیلی کنبہ جات پہلی ترجیح ہے شہر میں پانی کی کمی کا نوٹس لیکر ہدایات جاری کر دی ہیں مہاجرین کی آباد کاری کیلئے ڈپٹی کمشنر کو بھی حکم کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرپور میرا شہر ہے جسکے تمام مسائل سے آگاہ ہوں انتخابات کے دوران عوام سے کیے گئے تمام وعدوں پر عمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے او آئی سی کے پلیٹ فارم سے بھی کوششیں شروع کر دی ہیں میں نے دنیا بھر میں بھارتی مظالم پر بات کی اور تمام دنیا کو بھارت کے مظالم سے آگاہ کیا اب میں نئے جذبے کے ساتھ تمام سیاسی اختلافات کو بھلا کر کشمیر کی آزادی کیلئے تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر جدوجہد کروں گا۔متعلقہ عنوان :
آواران میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بلوچستان کی ترقی پا کستان کی کامیابی ہے،آرمی چیف
میرے لوگ میری پہچان ہیں اپنے لوگوں کے درمیان اور انکی محبت دیکھ کر دلی خوشی ہوئی، میر عبدالقدوس بزنجو ..
پاکستان پیپلز پارٹی حکومت بنانے جا رہی ہے، وزیراعظم اور چاروں وزرائے اعلی جیالے ہوں گے،بلاول
سائفر کیس،عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع
ڈپٹی کمشنرکا سرکاری زرعی زمینوں کی نیلامی کے حوالے سے اہم اقدام
عبدالستار ایدھی کی ساتویں برسی 8 جولائی کو منائی جائیگی
امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت 12اپریل کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے ..
ماہ فروری تا مارچ کل 159اشتہاری مجرمان گرفتار۔جبکہ 04گینگ گرفتار۔کل مال مسروقہ 1کروڑ16لاکھ50ہزار400 روپے ..
محکمہ تعلیم آواران میں مذید اساتذہ کی شمولیت‘ ڈپٹی کمشنر آواران جمعہ داد نے تعیناتی آرڈرز تقسیم کردیئے، ..
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی68ویں برسی18 جنوری بدھ کو منائی جائے گی ۔
ژ*آواران میں بچوں اور مقامی لوگوں نے ایف سی بلوچستان کے ساتھ ایک دن گزارا
نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر جشن عید میلاد النبی ؐ 12ربیع الاوّل9 ..
آواران سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں