آواران کے علاقے میں تیز رفتار بس الٹنے سے 4لیویز اہلکار جاں بحق جبکہ 12زخمی ہوگئے

پیر 28 مئی 2018 00:00

کوئٹہ۔27مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) آواران کے علاقے میں تیز رفتار بس الٹنے سے 4لیویز اہلکار جاں بحق جبکہ 12زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق اتوار کو آواران سے خضدار جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹنے کے نتیجے مجیں 4لیویز اہلکار جاں بحق جبکہ 12لیویز اہلکار محمد شعیب ،شیر جان ،عاصم علی ،اسداللہ،محمد وسیم،محمد جان،محمد عمر،خلیل احمد،زبیر احمد ،یونس،نجیب اللہ،ولید زخمی ہوگئے نعشوں اورزخمیوں کو فوری پر بیلہ ہسپتال منتقل کردیا گیا لیویز مزید کاررروائی کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

آواران میں شائع ہونے والی مزید خبریں