کوئٹہ،آواران ملشیا کی کامیاب کارروائی ،کروڑوں روپے کے ممنوعہ اشیا کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

بدھ 21 مارچ 2018 22:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء) آواران ملشیا کی کامیاب کارروائی کروڑوں روپے کے ممنوعہ اشیا کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ایف سی ذرائع کے مطابق آئی جی ایف سی ساوتھ زون بلوچستان میجر جنرل سردار طارق امان و کمانڈنٹ ایف سی آواران ملشیا کرنل محمد جنید اکبر کی خصوصی ہدایت پر اسٹاف آفیسر میجر قاضی محمد ضیا کی نگرانی میں ایف سی آواران ملشیا کے جوانوں نے آر سی ڈی شاہراہ پر جھاو کراس کے مقام پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کو ئٹہ سے کراچی جانے والی المحمود کوچ سے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی اشیا برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی اسمگل کیے جانے والیاشیا میں غیر ملکی اشیا جن میں سگریٹ۔

(جاری ہے)

چھالیہ۔ پان پراگ۔ آہل ودیگر اشیا شامل ہیں جوکہ کراچی و اندرونِ سندھ اسمگل کی جا رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :

آواران میں شائع ہونے والی مزید خبریں