ڈپٹی کمشنر جہلم کاڈی ایچ کیو ہسپتال میں ا یمرجنسی وارڈ اور گائنی وارڈ کا تفصیلی دورہ مریضوں کی عیادت کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل سنے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 مارچ 2019 14:19

جہلم ( اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ2019ءنمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے اتوار کے روزڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کا اچانک دورہ کیا،تفصیلات کے مطابق محمد سیف انور جپہ نے ایمرجنسی وارڈ اور گائنی وارڈ کا تفصیلی دورہ کیا، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری، مریضوں کا ریکارڈ اور انکو دستیاب سہولیات کا مکمل جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ شعبہ صحت میں اعلیٰ سہولیات فراہم کرنا انتظامی افسران اور ڈاکٹرز عملی اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے میل اور فیمیل وارڈزکا بھی دورہ کیا ، انہوں نے ایم ایس کو ہدایت دی ہے کہ ہسپتال میں مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائے رکھیں تا کہ ہسپتال میں مریضوں کو معیاری سہولتوں کی فراہمی ممکن بنائیں۔بعد ازاں انہوں نے وہاں موجود مریضوں سے حال احوال دریافت کیا انکو درپیش مسائل کے ازالہ کے لئے ہسپتال انتظامیہ کو ضروری ہدایات دیں۔

متعلقہ عنوان :

آواران میں شائع ہونے والی مزید خبریں