دینہ میں ٹراما سنٹر اور ائیر ایمبولینس کی منظوری

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 مارچ 2019 14:19

جہلم ( اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ2019ءنمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) دینہ میں ٹراما سنٹر اور ائیر ایمبولینس کی منظوری تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے صوبائی راہنما صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ یاور کمال خان نے کہا کہ چونکہ میں ائیر ایمبولینس کمیٹی کا ممبر ہوں اس لیے میں نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے دینہ میں ٹراما سنٹر کا قیام اور ائیر ایمبو لینس کی منظوری کے لیے کہا تھا جس پر وزیر اعلی پنجاب نے اسکے قیام کی منظوری دے دی ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا جبکہ عوام کو صحت کے شعبہ میں تمام سہولیات کی فراہمی دینا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے اس کے ساتھ ساتھ تعلیم کے شعبہ میں ضلع کے تمام کالجز میں خالی آسامیوں پر لیکچررز اور پروفیسرز کی تعیناتی کروا کر طلبا و طالبات کو تعلیمی سہولیات فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے جو فنڈز ہمیں دے رہی ہے اسے عوام کی مشاورت سے تمام منصوبے معیاری اور بروقت مکمل کریں گے۔

آواران میں شائع ہونے والی مزید خبریں