سرکاری پناہ گاہ میں بے گھر اور بے سہارا افراد کے قیام کے لئے بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 8 اپریل 2019 20:24

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) وزیراعظم پاکستان کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ جہلم کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے سول ہسپتال میں شیلٹر ہوم کا ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے ۔ سرکاری پناہ گاہ میں بے گھر اور بے سہارا افراد کے قیام کے لئے بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

100 افراد کو ضرورت زندگی کی تمام تر سہولتیں فرہم کی جائیں گی۔ شیلٹر ہوم میں سرکاری افسران، مخیر حضرات، ہسپتال انظامیہ اور محکمہ بلڈنگ ترقیاتی کام مونیٹر کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے اتوار کے روز شیلٹر ہوم سول ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ مریضوں کے ساتھ آنے والے افراد اور رات کو ہسپتال میں قیام کرنے والے آٹینڈنٹس کے لئے معیاری سہولیات سے آراستہ پناہ گاہ کا قیام عمل میں لیا جا رہا ہے ،جس سے ہسپتال میں اڈمٹ مریضوں اور انکے رشتہ داروں کے مسائل میں کمی ہو سکے گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کا کہناتھا کہ شیلٹر ہوم میں سکونت اور قیام کے آنے والوں کو دو وقت کا کھانا، صاف ستھرا رہائشی ماحول اور بستر فراہم کیا جائے گا، شیلٹر ہوم کی بنیاد دو منزلہ امارت کی نسبت سے رکھی گئی پہلے فیز میں ایک عمارت بنا کر جلد افتتاح کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

آواران میں شائع ہونے والی مزید خبریں