پنجاب بھر میں اساتذہ کرام کی آن لائن ٹرانسفر پوسٹنگ سے سفارش کلچر کا خاتمہ ممکن ہوا ہے جبکہ جہلم میں کلاس فور ملازمین اور اساتذہ اکرام کی خالی نشستوں پر بھرتی عمل جلد مکمل کیا جائے گا

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے ضلع جہلم کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر دفتر میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 1 اگست 2019 21:31

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اگست2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے ضلع جہلم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر دفتر میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال، چوہدری ظفر اقبال، سی ای او ایجوکیشن سید مظہر اقبال، ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز اور دیگر اساتذہ کرام موجود تھے ۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے ڈپٹی کمشنر سیف انورجپہ اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی جانب سے سکولوں میں معیاری تعلیم کی فراہم کو یقینی بنانے پر زبردست سراہا۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سیف انور نے بتایا ہے کہ ضلع جہلم میں شرح خوانگی 81 فیصد ہے جبکہ ایک ہزار سے زائد سرکاری سکولوں میں عدم دستیاب سہولیات کو پورا کیا جا چکا ہے ،ایل این ڈی فیکٹر میں بہتری سے ضلع جہلم کی پوزیشن میں بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا ہے کہ ضلع جہلم کے سرکاری سکولوں میں اگزام ایمرجنسی پروگرام، تربیہ پروگرام، ہانیسٹی شاپس کے انعقاد سے طلبہ میں ایمانداری کے عنصر کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ خود اعتمادی میں اضافہ ہوا ہے ۔ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے اقدامات کو سراہتے ہوئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے مسائل سنے اور انکو موقع پر حل کرنے کے لئے ضروری ہدایت جاری کیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بتایا ہے کہ ضلع جہلم میں کلاس فور ملازمین اور اساتذہ اکرام کی خالی نشستوں پر بھرتی عمل جلد مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ پنجاب بھر میں اساتذہ کرام کی آن لائن ٹرانسفر پوسٹنگ سے سفارش کلچر کا خاتمہ ممکن ہوا ہے ، جبکہ ٹیچرز کی ریشنلائزیشن پروگرام کے تحت سرکاری سکولوں میں اساتذہ کرام بہتر انداز میں کام کر سکیں گے ۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے مزید کہا ہے کہ پیرنٹ ٹیچر میٹنگ سے سرکاری سکولوں پر والدین کا اعتماد بڑھا ہے ، جدید تقاضوں پر مبنی تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے یکساں تعلیمی نظام کا نفاذ کیا جا رہا ہے ۔ رٹہ سسٹم کی حوصلہ شکنی کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیمی نصاب میں تبدیلی سے بچوں کا روشن مستبل ممکن ہو سکے گا۔ بعد ازاں صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے نجی مارکی میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جہلم کی جانب سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جس میں بچوں نے ملی نغمے، ٹیبلو اور قومی ترانہ پڑھ کر حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ، ڈی پی او کیپٹن سید حماد عابد، (ر) نیول چیف آصف سندیلہ، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید نذارت علی، اسسٹنٹ کمشنرز، ٹیم ایجوکیشن جہلم کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی اور میڈیا ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے تقریب میں پوزیشن ہولڈر طلبا میں اعزازی اسناد اور کیش انعامات تقسیم کیے ۔

صوبائی وزیر مراد راس نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ خلوص نیت، محنت اور جذبہ حب الوطنی سے طالبعلموں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں۔صوبائی وزیر مراد راس نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اساتذہ طلبہ کے رول ماڈل بنیں اور اپنی قابلیت، ذہانت اور محنت سے طالبعلموں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کریں۔

آواران میں شائع ہونے والی مزید خبریں