جہانیاں، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122کی زیر صدارت اجلاس ،ریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

پیر 3 فروری 2020 18:14

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2020ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر اعجاز انجم کی زیر صدارت ریسکیو 1122کا خصوصی اجلاس ریسکیو اسٹیشن پر ہوا جس میںریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے بڑھتی ڈسٹربنگ کال پر تشویش کا اظہار کیا اور ریسکیو کمیونٹی ونگ کو ہدایت جاری کیں کہ عوام کو آگاہی دیں کہ ریسکیو 1122 نمبر کو بلاوجہ مصروف رکھنے سے کسی کی جان بھی جا سکتی ہے ۔

کنٹرول روم انچارج محمد نعیم نے ماہ جنوری کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ فروری میں کنٹرول روم کو 51511کالز موصول ہوئیں جن میں 3137ایمرجنسی کالز تھیں ،ٹریفک حادثات کی 503میڈیکل کی2153آگ لگنے کی 14واقعات ،جرائم کی 80پانی میں ڈوبنے کی01اور عمارت منہدم ہونے کی,06 سیلنڈر پھٹنے کی01اور متفرق کالز 352 جن میں178افراد کو ابتدائی طبی امداد2810کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ضلع بھر میں اوسط رسپانس ٹائم 7 منٹ رہا اور حکومت پنجاب کے جانب سے پیشنٹ ریفرل سروس کے تحت چھوٹے ہسپتالوں سے بڑے ہسپتالوں میں 733 مریضوں کو منتقل کیا گیا، ۔ کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے تحت مختلف سکول، کالجز ، فیکٹریز ، سرکاری اور پرائیویٹ اداروں میں10 تربیتی ورکشاپس کروائی گئیں اورضلع بھر کی تمام یونین کونسلز میں بھی کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز کو بھی کیڈرے ٹریننگ کروائی گئی۔ اجلاس میںریسکیو سیفٹی آفیسر کنور فہیم احمد ،ریسکیو سیفٹی آفیسرز سہیل اختر ،احمد اشرف اور محمد ندیم ، اسٹیشن کوارڈینیٹر محمد سلیم ، پی اے ٹو ڈی ای او طاہر اسلم اور میڈیا کوارڈینیٹر راشد چوہدری نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

آواران میں شائع ہونے والی مزید خبریں