بیلہ،جھاو آواران میں شکیل سرمستانی کے قتل کے خلاف احتجاج

بدھ 24 فروری 2021 00:00

بیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2021ء) جھاو آواران میں شکیل سرمستانی کے قتل کے خلاف احتجاج سابق ایس ایچ او بیلہ محمد جان ساسولی کی کسٹڈی میں پولیس تھانہ بیلہ میں مبینہ قتل ہونے والے شکیل جان سرمستانی کے قتل کے خلاف اور قتل میں نامزد سابق ایس ایچ او بیلہ محمد جان ساسولی کو ایس ایچ او وندر سٹی تعینات کرنے پر سرمست قومی اتحاد جھاو مشاورتی کمیٹی ابراہیم عثمان سرمستانی جمعہ خان سرمستانی حاجی سرمستانی کی قیادت میں تحصیل جھاو میں پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا آن لائن کو موصولہ اطلاعات کے مطابق احتجاج میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی احتجاجی شرکا سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق ایس ایچ او بیلا محمد جان ساسولی شکیل جان سرمستانی کے قتل میں ملوث ہے اور ان کے خلاف معزز عدالت میں کیس زہر سماعت ہے جو معزز عدالت کی توہین ہے شکیل سرمستانی کے ورثا کو انصاف کی فراہمی تک اور ایس ایچ او محمد جان ساسولی کے خلاف کاروای عمل میں لانے تک سرمست قومی اتحاد خاموش نہیں بیٹھے گی انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلی بلوچستان جام میر کمال خان عالیانی صوبای وزیر داخلہ میر ضیا لانگو اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایس ایچ او وندر محمد جان ساسولی کو فی الفور لان حاضر کیا جائے اور قانونی کاروای عمل میں لاکر شکیل سرمستانی بلوچ کے ورثا کو انصاف فراہم کیا جائے احتجاج میں شرکا نے پلے کارڈ ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے اور قاتل ایس ایچ او کو سزا دو کے نعرے لگائی

آواران میں شائع ہونے والی مزید خبریں