ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کااجلاس، اشیاء خوردونوش کی از سر نو قیمتوں کا تعین

بدھ 20 اکتوبر 2021 18:47

جہلم۔20اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2021ء) :ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں اشیاء خوردونوش کی از سر نو قیمتوں کا تعین کیاگیا ہے۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی، اسسٹنٹ کمشنر جہلم، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز سعید، سمیت ہول سیلز اور ریٹلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے شرکت کی۔

تاجروں کی باہمی مشاورت سے باسمتی چاول کی قیمت 125 روپے فی کلو، دال چنا موٹی 135 روپے، دال چنا باریک 130 روپے، دال مسور موٹی 175 روپے فی کلو، دال مسور باریک 185 روپے فی کلو، دال ماش دھلی ہوئی 230 روپے، مونگ دال دھلی ہوئی 125 روپے فی کلو، چنے سفید باریک 145 روپے، چنے سفید موٹے 175 روپے جبکہ بیسن کی قیمت 140 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنائیں، اشیاء کی کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انہوں نے تاجروں کو ہدایت کی کہ ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ ہر آویزاں کیا جائے، خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بھی ہدایت کی کہ وہ عام مارکیٹوں اور بازاروں میں مقرر کردہ قیمتوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور قانون شکنی کے مرتکب دکانداروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

آواران میں شائع ہونے والی مزید خبریں