حضرت امام موسیٰ کاظم کا یوم شہادت کل اتوارکوعقیدت و احترام سے منایا جائے گا

ہفتہ 26 فروری 2022 00:15

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2022ء) حضرت امام موسیٰ کاظم کا یوم شہادت 25رجب المرجب ،27فروری بروز اتوارعقیدت و احترام سے منایا جائے گا اس سلسلے میں ملک بھر کے تمام شہروں اور قصبات میںمجالس عزاء اور جلوسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

آئمہ اہل بیت میں ساتویں امام حضرت امام موسیٰ کاظم حضرت امام جعفر صادق کے فرزند تھے آپ کا سلسلہ نسب نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسین علیہ السلام سے ملتا ہے ،آپ کا اسم گرامی سیدنا موسیٰ ،کنیت ابوالحسن اور لقب کاظم ہے،علم و عبادت،سخاوت اور بردباری میں آپ کو کوئی ثانی نہیں تھا۔

حضرت امام موسیٰ کاظم پینتیس برس تک امامت کے منصب پر فائز رہے 25رجب المرجب183ھ کو آپ کو ایک سازش کے تحت قید خانے میں زہر دے کر شہید کر دیا گیا آپ کامزار اقدس بغداد میں کاظمین کے مقام پر ہے۔

متعلقہ عنوان :

آواران میں شائع ہونے والی مزید خبریں