پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سے بچائو کا عالمی دن28جولائی کو منایاجائے گا

پیر 25 جولائی 2022 19:00

جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2022ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سے بچائو کا عالمی دن28جولائی کو منایاجائے گااس دن کے منانے کا مقصد جگر کے اس مہلک مرض سے آگاہی ،نقصانات اور اس بچائوکے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ ہیپا ٹائٹس ڈے کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس سے خطاب کے دوران ماہرین صحت ہیپا ٹائٹس کے مرض کی علامات، نقصانات اور پرہیز و علاج کے متعلق معلومات فراہم کریں گے جبکہ ضلع اور تحصیل کی سطح پر ہسپتالوں میںمعلوماتی لیکچر،پوسٹرز اور ہینڈ بلز کے ذریعے اس موذی مرض سے بچائوکی ہدایات دی جائیں گی۔

ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں پچاس کروڑ افرادہیپا ٹائٹس کے مرض کا شکار ہیں جبکہ پاکستان میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد اس مرض سے متاثر ہیں۔ملک کے دیگر علاقوں کی نسبت جنوبی پنجاب میںہیپا ٹائٹس سے بچائو کے متعلق سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے جنوبی پنجاب میں جگر کے امراض کا پھیلائو دیگر شہروں کی نسبت زیادہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :

آواران میں شائع ہونے والی مزید خبریں