ژ*آواران میں بچوں اور مقامی لوگوں نے ایف سی بلوچستان کے ساتھ ایک دن گزارا

گ* ایف سی کے جوانوں اور مقامی لوگوں کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد

جمعرات 12 جنوری 2023 20:50

آواران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2023ء) آواران کے علاقے جیرک میں بچوں اور مقامی لوگوں نے ایف سی بلوچستان کے ساتھ ایک دن گزارا، جس کے دوران ایف سی کے جوانوں اور مقامی لوگوں کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیاگیا۔

(جاری ہے)

ایف سی بلوچستان نے سکول کے بچوں میں کھیلوں کی کٹس اور اشیا تقسیم کی۔اسکے علاہ مختلف سکولوں کے طلبا کے لیے 250 سکولز چئیرز عطیہ کی گئی، جس میں مدقلات، ڈنڈار، بدرنگ اور عثمان بزار کے سکولز شامل ہیں۔ مزید ضلع آواران کے مختلف علاقوں میں سیچرڈے ویلفیئر گروپ کی تعاون سے ایف سی نے معذور اور معمر افراد کیلئے 17 وہیل چیئرز عطیہ کی۔

متعلقہ عنوان :

آواران میں شائع ہونے والی مزید خبریں