میں ڈیفالٹرہوں اورنہ ہی میں نے قرض لیا ہوا ہے،فہمیدہ مرزا
جوجرم ہوا ہی نہیں اسےبارباردہرایا جا رہا ہے،چیف جسٹس سے اپیل کرتی ہوں کہ میرے کیس کو دیکھا جائے۔سابق اسپیکرقومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کا مطالبہ
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 14 جون 2018 17:49
(جاری ہے)
مافیانے سندھ کے ساتھ ظلم کیا، مافیا کے بے تحاشا کرپشن کیسز ہیں۔
فہمیدا مرزا نے مزید کہا کہ میرے کاغذات پر18جون کو فیصلہ سنایا جائے گاجس پر مجھے شکوک وشبہات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ڈیفالٹر ہوں اور نہ ہی میں نے قرض لیا ہوا ہے۔ میں نے کوئی لون معاف نہیں کرایا ہے۔ واضح رہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عام انتخابات 2018ء کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں کی فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوائی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے بھجوائی گئی فہرست میں 277 امیدوارنادہندہ قرار پائے ہیں۔ ان امیدواروں میں پیپلزپارٹی کی سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا بھی شامل ہیں۔ فہمیدہ مرزا نے عام انتخابات 2018ء کیلئے پیرپگاڑا کے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے پلیٹ فورم سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی فہرست کے مطابق فہمیدہ مرزا کے ذمے بینکو ں کے 276 ملین واجب الاادا ہیں۔ فہمیدہ مرزا نے اپنی شوگر ملز کیلئے504 ملین روپے کے قرضے معاف کروائے ہیں۔اسی طرح مزید نادہندگان میں نوازش علی 10ملین اور مختاراحمد خان 307 ملین کے بینک ڈیفالٹرزہیں۔ جبکہ غلام مصطفی میرانی 2ملین روپے، غلام دستگیر74ملین، کنیز فاطمہ 2ملین روپے اور نیلم ارشاد 46 ملین کی نادہندہ نکلی ہیں۔ الیکشن کمیشن نادہندگان کے الیکشن لڑنے پرپابندی عائد کرسکتا ہے۔ واضح رہے پیپلزپارٹی کی سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا اور ان کے شوہر سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے پیپلزپارٹی کے قیادت کے ساتھ شدید تحفظات رکھنے کی بنیاد پراپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ پیپلزپارٹی عوام کی ترجمانی کرنے والی پیپلزپارٹی نہیں ہے۔ انہوں نے پیرپگاڑا کے جی ڈی اے الائنس سے الیکشن لڑنے کیلئے بدین میں انتخابی حلقہ سے کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں۔ مزید برآں الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ملک بھرسے21 ہزار482 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ جس میں قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے5ہزار473 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔ بلوچستان اسمبلی کیلئے1400، خیبرپختونخواہ اسمبلی کیلئے 1920 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔ پنجاب اسمبلی کیلئے6 ہزار 747 امیدواروں اور سندھ اسمبلی کیلئے 3 ہزار 626 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اسی طرح صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کیلئے 13ہزار 693 کاغذات نامزدگی جمع کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ قومی اسمبلی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے436 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔ صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے ایک ہزار 255 کاغذات موصول ہوئے۔ اسی طرح قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے154 اورصوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی مخصوص نشستوں کیلئے 471 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں
گوٹھ بابو ماچھی میں شادی کی خوشی میں نشہ میں دھت نوجوان کی فائرنگ سے مقامی فنکارجاں بحق
بدین، انڈس ہسپتال گائنی وارڈ کی انتظامی غفلت اور لاپرواہی نومولود بچے تبدیل
بدین پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کچی شراب ، چھاپہ مار کارروائی میں چرس، دیسی شراب، بھنگ, ..
وسائل کے ناجائز استعمال کے خاتمے اور گھوسٹ ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ..
ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کے لئے بدین سے قافلے لاڑکانہ گڑھی خدا بخش کے لئے روانہ
پاکستان تحریک انصاف کے کونسلر میونسپل کمیٹی بدین شاہ جہاں خاصخیلی حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر ..
بدین، عید کے روز غیرت اور کارو کاری کا الزام 50 سالہ خاتون شوہر کے ہاتھوں قتل
عید کے تین ایام میں موت کا کھیل ون ویلنگ مختلف حادثات میں 50 سے زائد افراد جاں بحق
بدین شہر سمیت ضلع بھر میں عید الفطر مذہبی جوش خروش عقیدت اور احترام سے منائی گئی
بدین، ایل بی او ڈی سیم نالہ کا زہریلہ پانی بارشوں سے قبل ہی اچانک پانی کی قدرتی گزر گاہ ڈورو پران میں ..
بدین ضلع میں پولیو ماحولیاتی نمونہ مثبت آنے کے بعد ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کا دورہ بدین
بدین پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ، 39 ملزمان گرفتار
بدین سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو