آصف زرداری نے 14لوگوں کو قتل کروایا ہے، ذوالفقار مرزا کا الزام

سندھ کو کوئی بھی تقسیم نہیں کرسکتا،جب الطاف حسین نے سندھ کو تقسیم کرنے کی بات کی تو سب سے پہلے آواز میں نے ہی اٹھائی تھی،بدین میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 22 جولائی 2018 20:00

آصف زرداری نے 14لوگوں کو قتل کروایا ہے، ذوالفقار مرزا کا الزام
بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے 14لوگوں کو قتل کروایا ہے، سندھ کو کوئی بھی تقسیم نہیں کرسکتا،جب الطاف حسین نے سندھ کو تقسیم کرنے کی بات کی تو سب سے پہلے آواز میں نے ہی اٹھائی تھی، آصف زرداری اور میری دشمنی الطاف حسین کے خلاف ہونے کے بعد شروع ہوئی ان باتوں کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی زرداری دشمنی میں اتنا آگے بڑھ گئے کہ کراچی کی عدالت میں میرے سیکیورٹی گارڈز پر تشدد کروایا، میری سیکیورٹی کو ہٹاکر میرے فارم ہاؤس پر چڑھائی کی گئی،ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے الطاف حسین کو گود میں بٹھایا ہوا تھا، الطاف حسین اور زرداری نے ملکر کراچی میں زمینوں پر قبضہ کیا، بدین میں الیکشن کے دوران آئے ہوئے زرداری کے قریبی ساتھی غلام قادر مری کی جانب سے دیئے گئے بیانات اور لگائے جانے والے الزامات کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ غلام قادر مری زرداری کا دوست نہیں بلکہ ملازم ہے اس کے بارے میں اگر کسی سے پوچھنا ہے تو ٹنڈوالہیار اور میرپورخاص والوں سے پوچھیں جہاں پر یہ اغواء اور بھتہ خوری میں مقدمات میں ملوث ہے

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں