ْذوالفقار مرزا کو تب سے جانتا ہوں جب وہ سنیما میں ٹکٹ فروخت کیا کرتا تھا، عبدالرحمن بلوچ

فہمیدہ مرزا جب اقتدار میں تھی تب ان کی کروڑوں کی منتھلی فکس ہوا کرتی تھی، جلسے سے خطاب

اتوار 22 جولائی 2018 21:50

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی بدین تحصیل کے جنرل سیکریٹری عبدالرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا کو تب سے جانتا ہوں جب وہ سنیما میں ٹکٹ فروخت کیا کرتا تھا، فہمیدہ مرزا جب اقتدار میں تھی تب ان کی کروڑوں کی منتھلی فکس ہوا کرتی تھی، ذوالفقار مرزا جب وزیر داخلہ تھے تب بدین کے لوگ شکایت لیکر آتے تھے کہ مرزا ہمیں تنگ کرتا ہے، آصف زرداری نے 25سال مرزا کو دودھ پلایا پھر بھی مرزا غدا نکلا۔

ان خیالات کا اظہار الیکشن مہم کے سلسلے میں پاکستان پیپلزپارٹی کے تحصیل جنرل سیکریٹری عبدالرحمان بلوچ کی جانب سے لواری شریف شہر میں الیکشن مہم کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے دوران خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جتنے گریبان مرزا جلسوں میں چاک کرتا ہے ہم اس سے زیادہ چاک کرسکتے ہیں لیکن ہم اخلاق کے دائرے میں رہ کر بات کرتے ہیں، 25 جولائی کو بدین کی عوام تیر پر ٹھپا لگا کر مزا خاندان کو بدین سے بھاگنے پر مجبور کردے گی، انہوں نے مرزا کے نام پر کہا کہ یہاں پر ایک فارمی مرغی نے انڈے دینے شروع کیے ہیں اور ان انڈوں سے نکلے ہوئے بچوں کو مرزا نے الیکشن میں کھڑا کیا ہے، ہم ان کو اچھی طرح جانتے ہیں کہ وہ ٹنڈو ٹھورو میں موٹر سائیکل پر چلتا تھا، فہمیدہ مرزا کہتی ہے کہ انہیں جان کا خطرہ ہے، وہ جو پانی کی بوتل جلسوں میں دکھاتی ہیں بدین کی عوام کو وہ پانی بھی انہیں کا دیا ہوا ہے، دس سال اقتدار میں رہ کر وہ اگر بدین کی عوام کے لیے صاف پانی کا بھی انتظام نا کرسکیں تو اس میں پی پی کا کیا قصو ر ہے، ذوالفقار مرزا کو شرم آنی چاہیئے کہ اپنے محسنوں کے خلاف بولتا ہے، انہوں نے مرزا کو مخاطب ہوکر کہا کہ مرزا صاحب سن لو بدین کی عوام تمہیں ووٹ نہیں دے گی، بدین کی عوام کو تم سے ڈرتی نہیں ہے،25 جولائی کو صرف تیر پر ٹھپہ لگاکر بلاول کے ہاتھوں کو مضبوط بنانا ہے، اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل بدین کے جنرل سیکریٹری عبدالرحمان بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہان کے دوست آئے ہوئے ہیں، آج دشمنوں کو بھی خبر ہوگئی ہوگی کہ بدین پی پی کا گڑھ ہے،ذوالفقار مرزا نے ہمارے کارکنان پر شدید تشدد کیا اور ہمیں دبانے کی کوشش کی، ذوالفقار مرزا نے بدین والوں سے بھی غداری کی ہے اس لیے بدین کی عوام ان کا ساتھ نہیں دے گی،جلسہ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماو ٴں، قبول محمد کھٹیان، میر منظور، ڈاکٹر سجاد چانڈیو، سائیں شجاع محمد شاہ، سکندر علی جمالی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں