این اے 230 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد نتیجہ سامنے آ گیا

ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے جی ڈی اے کی امیدوار ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی کامیابی بر قرار رہی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 5 اگست 2018 17:14

این اے 230 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد نتیجہ سامنے آ گیا
بدین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 اگست 2018ء) بدین کے حلقہ این اے 230 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد نتیجہ سامنے آ گیا ہے۔غیر حتمی اور غیر سرکاری برائج کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس فیمیدہ دوبارہ اس حلقے سے کامیاب ہو گئی ہیں۔ڈاکٹر فہیمدہ مرزا نے 95ہزار 464ووٹ لیے۔جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رسول بخش چانڈیو 93 ہزار 999ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 230 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست رسول بخش چانڈیو نے جمع کروائی تھی۔یاد رہے سابق سپیکر قومی اسمبلی اور بدین سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے این اے 230 پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے فیصلے پر حکم امتناعی کے لئے سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد سے رجوع کرلیا، عدالتنے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے تمام فریقین کو 2 اگست کو طلب تھا، این اے 230 اور پی ایس 73 میں ووٹوں کی گنتی روکنے کیلئے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی درخواست خارج کردی گئی تھی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں این اے 230 اور پی ایس 73 میں ووٹوں کی گنتی کیلئے سابق سپیکرقومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے دونوں حلقوں میں ووٹوں کی گنتی روکنے کیلئے دائر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی درخواست مسترد کر دی اور گنتی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔جس کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوئی جس میں ڈاکٹر فہیمدہ مرزا کامیاب رہیں۔واضح رہے اس سے پہلے الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے حاجی رسول بخش چانڈیو 96 ہزار 15 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ متحدہ مجلس عمل کے فتح محمد 7578 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 58.17 فیصد رہی۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں