سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا مسلسل پانچویں بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں

اتوار 5 اگست 2018 20:50

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2018ء) سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا مسلسل پانچویں بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پہلی خواتین اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے کے اعزاز کے بعد پہلی خواتین رکن قومی اسمبلی کا پانچویں بار منتخب ہونے کا بھی اعزاز حاصل کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے حلقے 230 بدین پر دوبارہ گنتی کا عمل مکمل جی ڈی اے کی امیدوار اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدا مرزا 95064 ووٹ لیکر کامیاب پی پی پی کے حاجی رسول بخش چانڈیو نے 93999 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائیج کے مطابق ڈاکٹر فہمیدا مرزا کو 1065 ووٹ کی برتری حاصل رہی مرزا گروپ کے رہنماں شاہد افریدی گلزار میمن ندیم مغل غلام حسین سومرو دلبر خواجہ صالح میمن کی قیادت میں کارکنوں اور حمایتی شہریوں کا شہر بھر میں جشن ہزاروں شرکا نے کامیابی کی خوشی میں شہر میں ریلی نکالی ریلی کے شرکا ٹول کی تھاپ پر بنگھڑے ڈالتے رہے ریلی کے شرکا نے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ڈاکٹر زوالفقار مرزا کی حمایت میں زبردست اور پرجوش نعرے بازی بھی کرتے رہے واضع رہے کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار حاجی رسول بخش چانڈیو کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو گیر حتمی اور غیر سرکاری طور پر مخالف امیدوار پر کو برتری حاصل رہی ۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں