میونسپل کمیٹی بدین میں کروڑوں روپے کی مبینہ طور پر ہونے والی کرپشن کے انکشاف اور الزامات کے بعد ایڈمنسٹریٹر کے تبادلے کا فیصلہ

اتوار 2 ستمبر 2018 20:51

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2018ء) میونسپل کمیٹی بدین میں کروڑوں روپے کی مبینہ طور پر ہونے والی کرپشن کے انکشاف اور الزامات کے بعد ایڈمنسٹریٹر کو انکوائری سے بچانے کے لیئے تبادلے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

بدین کے منتخب کونسلرز سیاسی سماجی شہری اور کاروباری حلقوں کی جانب سے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث افسران کے تبادلے کی بجائے گرفتاری اور انکوائری کا مطالبہ جبکہ سپریم کورٹ کے حکم پر قائم واٹر کمیشن کے سربراہ بھی ایڈمنسٹریٹر کو پہلے ہی ہٹانے کا حکم دے چکے ہیں تفصیلات کے مطابق بدین میونسپل کمیٹی سندھ کی وحد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر میونسپل کمیٹی ہے جہاں پر منتخب چیرمین کی بجائے حکومتی ایڈمنسٹریٹر تعینات ہے واضع رہے کہ بدین میونسپل کمیٹی کے تمام کے تمام 14 منتخب کونسلرز کا تعلق سابق وزیرداخلہ ڈاکٹر زوالفقار مرزا کے آزاد مرزا گروپ سے ہے معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہونے کے باعث یہاں پر چیرمین کا انتخاب ممکن نہیں ہو سکا بدین میونسپل کمیٹی میں گزشتہ پیپلزپارٹی کے دورہ حکومت سے ایڈمسٹیٹر تعینات ہے منتخب نمائیندوں کو چارج اور اختیارات نہ ملنے اور ایڈمسٹیٹر اقتدار خواجہ کی تعیناتی کے بعد ہر ماہ آنے والی ماہانہ دو کروڑو سے زائد کی قسط کے باوجود شہر میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں کرائے گئے جبکہ ریکارڈ کی حد تک سرکاری فنڈ کا مسلسل استعمال ہوتا رہا اب تک ملنے والی تفصیلات اور منتخب کونسلرز سیاسی سماجی شہری اور کاروباری حلقوں کی شکایات اور الزمات کے مطابق ترقیاتی کاموں پانی کے تلابوں اور گندے نالوں کی صفائی کے من پسند زاتی ٹھیکیداروں کو بوکس بلوں کی آدائیگی کے علاوہ تیل موٹرز اور واٹر پمپ کی خریداری اور مرمت فائیر برگیڈ ٹریکٹر اور دیگر گاڑیوں کی مرمت شہر میں اسٹریٹ لائیٹ کی تنصیب اور مرمت ملازمین کے کپڑوں اشٹیشنری کی خریداری مچھر مکھیوں کے خاتمے کے اسپرے کے نام پر گزشتہ کئی سالوں سے اس مد میں مبینہ طورپر 30 کروڑ روپے سے زائد کی خوربرد اور بے قائدگیوں کی شکایات اور انکشافات کے سامنے آنے کے بعد منتخب کونسلرز سیاسی سماجی کاروباری حلقوں اور شہریوں کی شکایات الزامات اور کریپشن کے خلاف سخت احتجاج کے علاوہ واٹر کمیشن کے سربراہ نے دورہ بدین موقع پر ہدیت اور سپریم کورٹ سماعت کے موقع پر اپنی رپورٹ میں ایڈمسٹیٹر اقتدار حسین خواجہ کو ہٹانے اور چارج ڈپٹی کمیشنر کو دینے کی سفارش کی تھی جس پر عمل درامد کے لیئے سندھ حکومت کاروائی کے لیئے ہدیات بھی دی گئی ہیں واضح رہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیئے ٹنڈرز جاری ہوتے رہے ان کے بل بھی بنتے رہے پر شہر بھر میں کہیں بھی ترقیاتی کام نذر نہیں آتے اسٹریٹ لائیٹ پانی کے تلابوں کی صفائی فلٹر پلانٹ آر او پلانٹ موٹرز اور واٹرز پمپ کی مرمت اور خریداری فائیربرگیدز اور گاڑیوں کی مرمت کے علاوہ تیل کی مد میں کروڑوں روپے کی خردبرد کے علاوہ بہت سی بے قائدگیاں سامنے آئی ہیں پہلے سے موجود واٹر لفٹ پمنپ فروخت اور نئے پمنپز کی خریداری میں بھی بڑے پیمانے پر خوردبرد کی اطلاعات ہیں واضع رہے کہ پانی کی قلت کے بعد پانی کے تلابوں سے فائیر برگیڈز اور ٹریکٹر ٹینکیوں کے زرائع پانی فرخت کر کے کروڑوں روپے کمائے گئے رات دن فائیر برگیڈ کی گاڑیاں سے پانی سپلائی کے باعث گاڑیاں خراب ہو گئی جن کی مرمت کے لیئے گاڑیوں کی مرمت کراچی کمپنی میں ظاہر کی گئی پر فائیر برگیڈ گاڑیوں کی مرمت حیدراباد میں ایک مقامی مستری سے کرائی گئی اسٹریٹ لائیٹ کی مد میں بھی لاکھوں روپے کے ٹیھکہ تو دیا گیا پر نئی اسٹریٹ لائیٹ کی تنصیف کی بجائے پرانی کی مرمت کر کے نئی ظاہر کر بل بنائے گئے اکثر علاقوں میں ریکارڈ میں تو اسٹریٹ لائیٹ تنصیف ظاہر کی گئی پر ان علاقوں میں تاحال اسٹریٹ لائیٹ کی نہ ہی تنصیب کی گئی نہ ہی پرانی کو بحال کیا گیا بدین کی سیاسی شخصیت کے علاوہ شہری کی جانب سے نیِب کو ارسال کی گئی درخواستوں میں کروڑوں روپے کی خورد برد الزامات اور بڑے پیمانے پر بے قائدگیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے فوری تحقیقات اور ملوث افسران کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے بدین کے منتخب کونسلرز اور شہریوں نے بھی کروڑوں روپے کی لوٹ مار کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملوث ایڈمسٹیٹر کے تبادلہ کی بجائے فوری طور پر گرفتار کر کے انکوائری کی جائے جبکہ بدین کی سول سوسائیٹی اور ایک نوجوان وکیل نے بھی میونسپل کمیٹی میں ہونے والی مبینہ کریپشن میں ملوث ایڈمسٹیٹر اور دیگر افسران کے خلاف نیب کے علاوہ اینٹی کریپشن کورٹ سے بھی رجوع کرنے کا اعلان کیا ہی.پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت نے بھی پارٹی قیادت اور وزیرعالی سندھ کے سامنے بدین کے مسائل اور موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے ایڈمسٹیٹر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں