اسلام آباد کے بابوؤں پرعوام کو اعتبار نہیں، آصف زرداری

مجھے پتا ہے کون کون کہاں کہاں اس کیلئے مدد کررہا ہے، سپورٹس کا لیڈرپاکستان کا لیڈر نہیں بن سکتا، جلد عوامی طاقتوں کو احساس ہوگا کہ پاکستان صرف عوام کے نمائندے ہی چلا سکتے ہیں۔ شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 15 نومبر 2018 15:24

اسلام آباد کے بابوؤں پرعوام کو اعتبار نہیں، آصف زرداری
بدین(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 نومبر 2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے بابوؤں پرعوام کو اعتبار نہیں، مجھے پتا ہے کون کون کہاں کہاں مدد کررہا ہے، اسلام آباد والوں کو سوچنا چاہیے انسانی ذات کی بھی کوئی قیمت ہے، یہ پاکستان صرف عوام کے نمائندے ہی چلا سکتے ہیں۔ انہوں نے آج یہاں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پتا ہے کون کون کہاں کہاں مدد کررہا ہے۔

کاش کسی نے ہماری حکومت کی بھی مدد کی ہوتی۔ ہم کسی کے حق پرڈاکہ نہیں ڈالتے۔ انہوں نے کہا کہ بدین کا ایسا کوئی مسئلہ نہیں جومجھے معلوم نہ ہو۔ وزیراعلیٰ سے بات کی ہے مسئلہ حل ہوجائے گا۔ بدین کے ساتھ بھی ناانصافی ہوئی ہے جنہوں نے بدین کے ساتھ برا کیا ان کو بھی حساب دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

آصف زرداری نے کہا کہ اسلام آباد والوں کو سوچنا چاہیے انسانی ذات کی بھی کوئی قیمت ہے۔

اسلام آباد کو سوچنا چاہیے کہ انسان اور عوام نے پاکستان بنایا تھا۔ یہ پاکستان صرف عوام کےنمائندے چلا سکتے ہیں وہ بھی اصلی نمائندے چلاسکتے ہیں۔ کوئی کھیل کر کرکٹر بن گیا ہے۔ سپورٹس کا لیڈرپاکستان کا لیڈر نہیں بن سکتا۔ چاہے اس کی جتنی بھی مدد کی جائے۔  انہوں نے کہا کہ ملک میں پیسا بہت ہے لیکن اسلام آباد کے بابوؤں پرعوام کو اعتبار نہیں۔ ان سے بہتر ہماری حکومت تھی۔ آج گنگا الٹی بہہ رہی ہے ہرچیز میں نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حکمرانوں کو حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے ملک بنایا تھا۔ سندھ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنا چھوڑ دیں۔ ہم پاکستان کےحق پرڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔ انشااللہ ہماری جنگ جاری رہے گی۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں