پاکستان کو صرف عوام کے نمائندے چلا سکتے ہیں ،لاڈلے نہیں اور حقیقی نمائندے ہم ہیں ، آصف علی زرداری
عوام کو حقیقی قیادت اور حکمران دستیاب نہیں جس کے باعث ملک مشکلات اور مسائل کا شکار ہے، سابق صدر مملکت اب وقت اسلام باد کے سوچنے کا ہے کہ پاکستان سندھ اسمبلی نے بنایا تھا اس سندھ کے عوام پر اسلام آباد کے بابو اعتماد نہیں کر رہے ، بدین میں خطاب
جمعرات 15 نومبر 2018 21:16
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو بدین میں پر پیر آف لواری شریف پیر محمد صادق قریشی کے لواری شریف پیلس میں دیئے گئے ظہرانہ کے موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنمائوں، کارکنوں اور جماعت لواری شریف کے مریدوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ ایسا کوئی مسئلہ نہیں جو مجھے معلوم نہیں، میری نظر میں پاکستان میں اپنا پیسہ بہت ہے، مسئلہ یہ ہے کہ لوگوں کو اعتبار نہیں ہے، آج گنگا الٹی بہہ رہی ، جس کا سب کو نقصان ہورہا ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ کچھ دوستوں کو چاہیے کہ بے وقوف بنانا چھوڑ دیں، کسی نے کھیلوں میں حصہ لے لیا اور کرکٹ کا کھلاڑی بن گیا لیکن پاکستان کا لیڈر بننا اس سے اونچی بات ہے، مجھے سب سمجھ آرہی ہے کہ کون کیسے کیسے مدد کر رہا ہے، چاہے آپ کتنی مدد کر لیں، یہ جتنے بھی ہیں ان سے ہماری حکومت بہتر تھی اور ہے۔ انہوں نے کبھی خود کام نہیں کیا، کبھی دفتر میں نہیں بیٹھے۔ کاش ہمارے دور میں بھی ہماری ایسی مدد ہوتی خیر جان باقی تو انسان باقی۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ آج اردو میں اس لیے بات کررہا ہوں تاکہ اسلام آباد بھی سنے، ہم اسلام آباد یا پاکستان کے حق پر ڈاکا نہیں ڈالتے تو کوئی ہمارے سندھ کے حق پر بھی ڈاکا نہ ڈالے۔ اسلام آباد کو سوچنا چاہیے کہ انسان کی بڑی قیمت ہے، ذوالفقارآباد کو سمجھا نہیں گیا، اب سمندر کی نگلی زمین واپس دلوائیں گے۔ پاکستان کو عوام نے بنایا اور وہی اس کے اصل مالک ہیں، آپ نے اسے لڑ کر نہیں بنایا، وہ دن دور نہیں جب طاقتوں کو احساس ہوگا کہ پاکستان صرف عوام کے نمائندے چلا سکتے ہیں آپ کے ہاتھ کے بنائے ہوئے نہیں۔آصف زرداری نے کہا بدین کا ہر مسئلہ مجھے معلوم ہے پانی کی قلت اور سمندر برد ہونے والی زمینوں کا بھی معلوم ہے بدین کو نقصان اور لوٹنے والوں کا بھی آڈٹ ہو گا اور ان سے حساب لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا آج گنگا الٹی بہہ رہی ہے جس کا عوام کو نقصان ہو رہا ہے مجھے پتا ہے ان کی کون کون مدد کر رہا ہے ہمیں یہ مدد کبھی حاصل نہیں رہی.انہوں نے کہا آج کے حکمرانوں کو ابادگاروں کا احساس نہیں اجناس کی قیمت مناسب نہیں دے رہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ میں بدین کہ عوام کی مسائل سے آگاہ ہوں وہ حل ہوں گے،اس سے قبل اجتماع سے پیر آف لواری شریف پیر محمد صادق قریشی، صوبائی وزیر اسماعیل راہو، رکن قومی اسمبلی میر غلام علی تالپور اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں
گوٹھ بابو ماچھی میں شادی کی خوشی میں نشہ میں دھت نوجوان کی فائرنگ سے مقامی فنکارجاں بحق
بدین، انڈس ہسپتال گائنی وارڈ کی انتظامی غفلت اور لاپرواہی نومولود بچے تبدیل
بدین پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کچی شراب ، چھاپہ مار کارروائی میں چرس، دیسی شراب، بھنگ, ..
وسائل کے ناجائز استعمال کے خاتمے اور گھوسٹ ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ..
ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کے لئے بدین سے قافلے لاڑکانہ گڑھی خدا بخش کے لئے روانہ
پاکستان تحریک انصاف کے کونسلر میونسپل کمیٹی بدین شاہ جہاں خاصخیلی حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر ..
بدین، عید کے روز غیرت اور کارو کاری کا الزام 50 سالہ خاتون شوہر کے ہاتھوں قتل
عید کے تین ایام میں موت کا کھیل ون ویلنگ مختلف حادثات میں 50 سے زائد افراد جاں بحق
بدین شہر سمیت ضلع بھر میں عید الفطر مذہبی جوش خروش عقیدت اور احترام سے منائی گئی
بدین، ایل بی او ڈی سیم نالہ کا زہریلہ پانی بارشوں سے قبل ہی اچانک پانی کی قدرتی گزر گاہ ڈورو پران میں ..
بدین ضلع میں پولیو ماحولیاتی نمونہ مثبت آنے کے بعد ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کا دورہ بدین
بدین پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ، 39 ملزمان گرفتار
بدین سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو