سندھ بھر کی طرح ضلع بدین میں بھی یوم ثقافت سندھ جوش و جذبہ سے منایا گیا

اتوار 2 دسمبر 2018 18:10

بدین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2018ء) سندھ بھر کی طرح ضلع بدین میں بھی یوم ثقافت سندھ جوش و جذبہ سے منایا گیا، سندھی ٹوپی اجرگ پہنے ہزاروں افراد نے نکالی گئی ثاقافتی ریلیوں میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

یوم ثقافت سندھ کے موقع پر مختلف ثقافتی اداروں کی اپیل پر اللہ والا چوک حیدر آباد روڈ سے نکلنے والی ثقافتی ریلی میں پیپلزپارٹی ڈاکٹر زوالفقار مرزا گروپ نشاط لواری شریف جماعت سندھی عوامی تحریک، سندھ ترقی پسند، جئے سندھ محاز پاکستان فشر فوک سمیت دیگر سیاسی سماجی کاروباری تنظیموں کے کارکنوں سکولوں کے بچوں اور عام شہریوں نے بہت بہت بڑی تعداد میں شرکت کی، ثقافتی ریلی کے شرکاء سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے سندھی ثقافتی گیتوں پر رقص کر کے اپنی ثقافت سے پیار لگائو اور یکجہتی کا اظہار کرتے رہے

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں