بدین، فلٹر پلانٹ اورآراو پلانٹز کی مرمت کے حوالے سے اجلاس

بدھ 5 دسمبر 2018 18:20

بدین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) شہر میں لگے فلٹر پلانٹ اور آر او پلانٹز کی دیکھ بحال اور مرمت کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر بدین ڈاکٹر حفیظ احمد سیال کی زیر صدارت کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ڈاکٹر علی نواز بھوت ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو بدین اسداللہ کھوسہ ، ایکسین پبلک ہیلتھ برکت علی خواجہ ، سی ایم او بدین جاوید علی کے علاوہ پانچوں تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر ز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی بدین نے کہا کہ ضلع میں لگے آر او پلانٹ کی سروے کرکے رپورٹ پیش کی جائے کہ کتنے آر او پلانٹز کی ضرورت ہے اور اس وقت کتنے آر او پلانٹز چل رہے ہیں ، کتنے غیرفعال اور کس ایجنسی کے ہیں تاکہ جلد از جلد خراب آر او پلانٹز اور فلٹر پلانٹز کی مرمت کروا کے چلائے جا سکیں انہوں نے مزید کہا کہ آر او پلانٹ کے لیئے پانی بور کے ذریعے لیا جائے تاکہ نہر اور تلابوں میں پانی نہ ہونے کی صورت میں بھی لوگوں کو پینے کا پانی مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر بدین ، گولاڑچی اور ماتلی کے ان دیہات میں بھی آر او پلانٹ لگائے جائیں جہاں آبادی زیادہ ہے اور واٹر سپلائی کی لائن نہ ہونے یا کسی دوسرے ذریعے سے پانی نہیں پہنچتا۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں