بدین ،حکومتی سرپرستی نہ ہونے کے باعث فٹبال گراؤنڈ تباہ حالی کا شکار

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:10

بدین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) حکومتی سرپرستی نہ ہونے کے باعث فٹبال گراؤنڈ تباہ حالی کا شکار ہوگیا ، نوجوان کھلاڑی جوا ء اور دیگر منشیات جیسی عادتوں میں مبتلا ہونے لگے ، سند ھ حکومت ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں کئے گئے جس کے باعث نوجوان طبقہ مختلف برائیوں میں مشغول ہو گیا ہے بدین کے فٹبال گراونڈ میں پانچ فٹ پانی گھڑا ہے جس میں اب گھا س اگ چکی ہے اور گندے پانی کی وجہ سے علاقہ مکینوں میں بیشتر بیماریاں جنم لے رہی ہیں ،شہریوں اور علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سندہ حکومت سمیت ضلع انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کو چاہیے کہ پانی نکال کر گرا ؤنڈ کو بحال کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں