اوپن جیل میں قیدیوں اور ان کے خاندانوں کی رہائش کے عملی اقدامات کیے جائیں،ڈپٹی کمشنر بدین

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:10

بدین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر بدین ڈاکٹر حفیظ احمد سیال نے کہا ہے کہ جیل خانہ اصلاح کے گھر ہوتے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم قید انسانوں کے ساتھ ایسا رویہ رکھیں کہ وہ سزا مکمل ہونے کے بعد معاشرے میں مثبت کردار ادا کرسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس بدین میں اوپن جیل بدین کے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اوپن جیل ملک نہیں بلکہ ایشیا کی جیل ہے لیکن بدقسمتی سے ہم اس سے استفادہ حاصل نہیں کرسکے ہیں اس موقع پر انہوں نے جیل سپریڈنٹ آغا عبدالخالق کو ہداہات دیتے ہوئے کہا کہ اوپن جیل کی زمیں اور دوسری جائداد کے قبضہ جلد ختم کروائے جائیں اور جیل میں قیدیوں اور ان کے خاندانوں کے لیے رہائش اور سیکیورٹی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور اوپن جیل کی زرعی زمین آباد کرنے کے لیے سہولیات مہیا کی جائیں اور سزا یافتہ قیدیوں کے حسن کارکردگی کی بناء پران کی بقیہ سزا اوپن جیل میں اپنے خاندان کے ساتھ مل کر مکمل کر سکیں اور معاشرے میں ایک بہتریں انسان ثابت کرنے کے مواقع فراہم کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں