بدین میں سردی بڑھ گئی ، مختلف مقامات پر لنڈا بازار سج گئے

اتوار 16 دسمبر 2018 18:00

بدین۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) بدین میں چلنے والی سرد ہواؤں کی وجہ سے مختلف مقامات پر لنڈا بازار سج گئے جہاں پر لوگوں کا ہجوم ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

بدین ضلع میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لنڈا بازار لوگوں کو توجہ کا منتظر ہو گئے ہیں جہاں پر مناسب ریٹ پر سویٹر جیکٹ رومال اور سردی کے ملبوسات موجود ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سرد موسم شروع ہوتے ہی دکان داروں نے سرد ملبوسات کے ریٹوں میں بہت اضافہ کر دیا ہے اس لئے لنڈا بازار پر لوگوں کا رش ہے جہاں پر سرد موسم کے ملبوسات مناسب ریٹ پر موجود ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں