کام نہیں آتا تو نوکری کیوں کرتے ہیں

کپتان کے آنے سے پہلے اسٹاک مارکیٹ90 بلین ڈالر تھی،50 بلین ڈالر اسٹاک مارکیٹ سے اڑ گیا،کیس چلا کر پھانسی لگا دو بکری شکری یہ ڈرامہ ہے،الزام لگانا ہے تو یہ لگاؤ میں نے کے پی کو شناخت دی۔آصف زرداری

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 6 جنوری 2019 15:21

کام نہیں آتا تو نوکری کیوں کرتے ہیں
بدین(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-06 جنوری 2019ء) :آصف زرداری بدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ای بار پھر حکومت پر پھٹ پڑے۔انکا کہنا تھا کہ بکری شکری یہ ڈرامہ ہے،الزام لگانا ہے تو یہ لگاؤ میں نے کے پی کو شناخت دی۔کپتان کے آنے سے پہلے اسٹاک مارکیٹ90 بلین ڈالر تھی،50 بلین ڈالر اسٹاک مارکیٹ سے اڑ گیا۔انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ نوکری نہیں کرنی آتی تو کیوں کرتے ہو۔

یپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری بدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر حکومت پر برس پڑے۔انکا کہنا تھا کہ اسلام آبادوالے کچھ اندھے،کچھ بہرے اور گونگے ہیں۔یہ بات کرتے ہیں کہ 6 مہینے میں کچھ نہیں ہو سکتا۔50 بلین ڈالر اسٹاک مارکیٹ سے اڑ گیا۔کپتان کے آنے سے پہلے اسٹاک مارکیٹ90 بلین ڈالر تھی۔

(جاری ہے)

آپ کو یہ باتیں سمجھ نہیں آتیں تو نوکری کیوں کرتے ہو۔

مجھے کرکٹ نہیں آتی تو کھیلتا بھی نہیں ہوں۔انکا کہنا تھا کہ میں کہتا تھا کہ الزام لگاؤ کہ میں نے تمام صوبوں کو اختیار دیا۔بکری شکری یہ ڈرامہ ہے،الزام لگانا ہے تو یہ لگاؤ میں نے کے پی کو شناخت دی۔یہ لوگوں کو گمراہ کرنے کی باتیں ہیں۔الزام لگاؤ،کیس چلاؤاورپھانسی چڑھا دو،مجھے قبول ہے، یہ کیا بکری شکری ڈرامہ لگایا ہوا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کے پی اوربلوچستان کو کیا چاہیے ہمیں معلوم ہے۔ہمیں معلوم ہے عوام کو کیا چاہیے،اس لیے عوام ہمیں ووٹ دیتے ہیں۔اب ان کو یہ خیال آیا ہے کہ ملک کو خطرے ہیں۔یہ فائل دیکھ کر کام کرے گا ،اس سے کام نہیں چلے گا۔لوگ آپ کےساتھ کام نہیں کرنا چاہتے،ہم کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بی بی عوام کی ذمے داری مجھ پر چھوڑ گئی ہے۔آنے دو ان طوفانوں کو،ہم تو ان طوفانوں سے خوش ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈرامے آنے دو،ہم ان ڈراموں سے مقبول ہوتے ہیں۔ ہمارے خاندان نے طے کیا ہے کہ بی بی کا مشن آگے لیکر جانا ہے۔ہم جیلوں سے بھی کامیاب ہوتے ہیں،شرجیل میمن جیل سے کامیاب ہوئے،اس لئیے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں