بدین میں تیزرفتار مسافر بس الٹ گئی‘9 افراد جاں بحق48 زخمی

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے 10افراد کی حالت تشویشناک ہے. حکام

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 19 اپریل 2019 09:25

بدین میں تیزرفتار مسافر بس الٹ گئی‘9 افراد جاں بحق48 زخمی
بدین(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 اپریل۔2019ء) صوبہ سندھ کے ضلع بدین میں تیزرفتار مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں9 افراد جاں بحق جبکہ48 زخمی ہوگئے ہیں . تفصیلات کے مطابق بدین میں مورجھر کے قریب کراچی سے آنے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں9 افراد جان کی بازی ہار گئے. ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 48 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں10 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے‘پولیس حکام کے مطابق افسوس ناک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے.

(جاری ہے)

ابتدائی اطلاعات میںپولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ مٹھی سے کراچی جا رہی تھی‘ جاں بحق ہونے والوں سے میں 4 افراد کی شناخت ڈرائیور مانو، رمضان، مسماة زینب اورعبداللہ کے نام سے کی گئی ہے.

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تفصیلات ابھی اکھٹی کی جارہی ہیں جن سے ذرائع ابلاغ کو جلدآگاہ کردیا جائے گا.واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں‘ لاشوں کو ضروری کارروائی اور زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے. ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے. شدید زخمی مسافروں کو حیدرآباد منتقل کیا جارہا ہے مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں.  اس سے قبل رواں سال 7 فروری کو خیبرپختونخواہ کے علاقے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر کار اور مسافر کوچ میں تصادم کے بعد بس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 15 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے.

یاد رہے کہ 21 جنوری 2019 کو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ کراس کے قریب مسافر بس اور ٹرک کے مابین ہونے والے تصادم کے باعث 26 افراد جاں بحق جبکہ17 افراد زخمی ہوگئے تھے. ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 48 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں7 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے‘پولیس حکام کے مطابق افسوس ناک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے.

اس سے قبل رواں سال 7 فروری کو خیبرپختونخواہ کے علاقے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر کار اور مسافر کوچ میں تصادم کے بعد بس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 15 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے. یاد رہے کہ 21 جنوری 2019 کو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ کراس کے قریب مسافر بس اور ٹرک کے مابین ہونے والے تصادم کے باعث 26 افراد جاں بحق جبکہ17 افراد زخمی ہوگئے تھے.

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں