بلینگ میلنگ کے باعث لڑکی کی خوکشی کے کیس میں مرکزی ملزم نے گرفتاری دے دی

گذشتہ روز بدین میں انیلہ نامی لڑکی نے بلیک میلنگ سے تنگ آ کر زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 21 مئی 2019 12:59

بلینگ میلنگ کے باعث لڑکی کی خوکشی کے کیس میں مرکزی ملزم نے گرفتاری دے دی
بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مئی2019ء) گذشتہ روز ایک خبر سامنے آئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ایڈٹ شدہ تصاویر سے بلیک میلنگ سے تنگ آ کر لڑکی نےاپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔بتایا گیا تھا کہ بلیک میلرز نے ایڈٹ شدہ تصاویر منگیتر کو بھیجی جس سے لڑکی کی منگنی ٹوٹ گئی، 50ہزار روپے دینے کے باوجود بھی بلیک میلر نےپیچھا نہ چھوڑا۔اسی حوالے سے اب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے پولیس کے سامنے خود ہی گرفتاری پیش کر دی۔

حیدر آباد سیری پولیس نے ملزم کو بدین پولیس کے حوالے کر دیا۔کل ملزم کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔جب کہ دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی پولیس چھاپے مار رہی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد از جلد دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ  یہ واقعہ بدین کے علاقے ننڈو غلام علی میں پیش آیا تھا جہاں بارہویں جماعت کی طالبہ کو تصاویر ایڈٹ کر کے سوشل میڈیا پر مسلسل بلیک میل کیا جا رہا تھا،لڑکی نے بلیک میلنگ سے تنگ آ کر موت کو گلے سے لگا لیا۔

لڑکی سے ملنے والے آخری خط میں یہ انکشاف ہوا کہ بلیک میلرز نے ایڈٹ شدہ تصاویر اس کے منگیتر کو بھیجی جس کی وجہ اس کی منگنی ٹوٹ گئی۔50ہزار روپے دینے کے باوجود بھی بلیک میلر  نے اس کا پیچھا نہ چھوڑا،مزید رقم مانگتے رہے۔آخری خط کے ذریعے سے حیدرآباد میں مقیم ملزمان کی نشاندہی بھی ہو گئی تھی،اس کیس کے مرکزی ملزم نے حیدرآباد پولیس میں گرفتاری دے دی جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔خیال رہے اس سے قبل بھی ایسے واقعات سامنے آ چکے ہیں جس میں لڑکیاں بلیک میل ہوتی ہیں اور بعدازاں اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیتی ہیں۔ سائبر ونگ اس حوالے سے کافی متحرک ہے۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں