پیپلز پارٹی کی حکومت مخالفین کی سازشوں کامسلسل ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے، کرپشن کا ناسور گزشتہ60سالوں سے جاری ہے، اس کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں ،وفاقی وزیر سیاسی امور مولانا بخش چانڈیو کامیٹ دی پریس سے خطاب

ہفتہ 22 دسمبر 2012 22:54

ماتلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22دسمبر۔ 2012ء) وفاقی وزیر برائے سیاسی امور اورپی پی سندھ کے سینئر نائب صدر مولانا بخش چانڈیو نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت مسلسل مخالفین کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے، کرپشن کا ناسور گزشتہ60سالوں سے جاری ہے، پی پی نے اپنے دور اقتدار میں کرپشن کو ختم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں ۔

وہ ہفتہ کو یہاں ماتلی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بے نظیر کا قتل انٹرنیشنل سازش تھی بی بی کے قتل کی بڑی حد تک پیش رفت ہوئی ہے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ بلدیاتی نظام صرف مخالفین کا شوشہ ہے سندھ کی تقسیم کی صداقت نہیں ہے ہم سندھ کے غیرت مند سپوت ہیں اس کی تقسیم کا سوچ بھی نہیں سکتے مخالفین خصوصاً قوم پرست جماعتیں الیکشن مہم کیلئے بلدیاتی نظام کا سہارا لیکر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے بار بار مخالفین کو دعوت دی ہے کہ وہ بتائیں سندھ کی تقسیم کیسے ہوئی ہے لیکن وہ ہماری بات سننے کو تیار نہیں ہیں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ الیکشن اپنی مقررہ وقت پر ہوں گے اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی سازشی عناصر اپنی باری کا انتظار کریں ہم نے عوام کی خدمت کی ہے عوام ہی آئندہ کسی جماعت کو منتخب کرے گی انہوں نے صحافیوں کی نشاندہی پر کہا کہ ٹی ایم او ماتلی کی کرپشن کی کھلی تحقیقات ہونا چاہئے جو بھی ملوث ہوا ہے سزا دی جانی چاہئے اس موقع پر مولابخش چانڈیو نے ماتلی پریس کلب کی تعمیر توسیع کیلئے پانچ لاکھ روپے اور صحافیوں کیلئے کالونی دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں