سپریم کورٹ کے وزیراعظم کی گرفتاری کے حکم کے ردعمل میں پیپلزپارٹی سپاف کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے، مشتعل کارکنوں کی ہوائی فائرنگ ،شہر کو زبردستی بند کروا دیا

منگل 15 جنوری 2013 21:00

ماتلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15جنوری۔2013ء) سپریم کورٹ کے رینٹل پاور کیس میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی گرفتاری کے احکامات کے ردعمل میں منگل کو یہاں پی پی اور اسکی ذیلی شاخ سپاف کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے درجنوں مشتعل کارکنوں نے ہوائی فائرنگ کر کے شہر کو زبردستی بند کروا دیا ۔

(جاری ہے)

اس دوران پولیس خاموش تماشائی بنی رہی ہوائی فائرنگ کے باعث شہر بھر میں بھگڈر مچ گئی ۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں