بدین پولیس کی کاروائیاں سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سمیت 8 گٹکا فروش گرفتار

اتوار 6 اکتوبر 2019 20:41

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2019ء) ایس ایس پی بدین حسن سردار نیازی کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرئم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈان کا سلسلہ جاری ایس ایچ او بدین محمد انور لغاری نے خفیہ اطلاع ملنے پر ٹیم کے ہمراہ کاروائی کر کہ گٹکہ فروش اصغر علی نہڑیو کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے 4200 سفینہ گٹکے برآمد کر لئے جب کہ بدنام زمانہ گٹکہ فروش پپی میمن فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس کی جانب سے مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں. چوکی انچارج بدین ٹان محمد سالم کھوسو نے خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کر کہ مختلف سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم عباس پرھیاڑ ولد عبدالقادر پرھیاڑ کو گرفتار کر لیا بدنام ملزم کے خلاف چوری ڈکیٹی رہزنی کے مختلف مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

بدنام ملزم کی جرائم پیشہ کاروایوں کے باعث علاقہ میں خوف و حراس پھیلا ہوا تھا ملزم کی گرفتاری پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا ہی. چوکی انچارج سیرانی غلام مصطفی چانڈیو نے دوران گشت کاروائی کر کہ گٹکہ فروش حاجی ملاح کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 500 گٹکے برآمد کر کہ ملزم کے خلاف تھانہ بدین پہ منشیات ائکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا.ایس ایچ او کڑیو گھنور مقبول احمد نوتکانی نے دوران گشت کاروائی کر کہ 2 گٹکہ فروش وزیر سمیجو اور کیول کولھی کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضے سے 800 گٹکے برآمد کر کہ مقدمات درج کر لیا. ایس ایچ او نندو محمد خان کلوئی نے دوران گشت کاروائی کر کہ گٹکہ فروش ابو طالب چانڈیو کو 200 سفینہ گٹکہ سمیت گرفتار کر کہ مقدمہ درج کر لیا.ایس ایچ او شہید فاضل راھو انسپکٹر عرفان علی بھٹی نے دوران گشت کاروائی کر کہ گٹکہ فروش علی اصغر جتوئی کو گرفتار کر کہ ملزم کے قبضے سے 300 گٹکے برآمد کر لئی.ایس ایچ او کھورواہ عبدالستار گنبھیر نے دوران گشت کاروائی کر کہ گٹکہ فروش شاہنواز لغاری کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 300 گٹکے برآمد کر کہ مقدمہ درج کر لیا.انچارج سی آئی اے پولیس بدین انسپکٹر قربان علی ملاح نے دوران گشت کاروائی کر کہ گٹکہ فروش شیراز مندھرو کو گرفتار کر کہ ملزم کے قبضے سے 420 سفینہ گٹکے برآمد کر کہ ملزم کے خلاف تھانہ بدین پہ منشیات ائکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں