بدین مٹھی روڈ پر نندو کے قریب علی واہ بس اسٹاپ پر ٹینکر کا چنگچی رکشہ اور موٹر سائیکل کو ٹکر،2 خواتین سمیت 11افراد زخمی

اتوار 13 اکتوبر 2019 20:35

پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) بدین مٹھی روڈ پر نندو کے قریب علی واہ بس اسٹاپ پر ٹینکر کا چنگچی رکشہ اور موٹر سائیکل کو ٹکر،2 خواتین سمیت 11افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدین مٹھی روڈ پر نندو کے علی واھ بس اسٹاپ پر بدین سے تھر جانے والے ٹینکر کا کلوئی سے گولاڑچی جانے والے چنگچی رکشہ اور موٹر سائیکل کو ٹکر جس کے باعث ننگر پارکر سے گولارچی مزدوری پر جانے والے چنگچی سوار 2خواتین سمیت 11 محنت کش زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سبھاش کمار ، پریم، پرکاش، ناوی، ریکھا،راسی گووند اور دیگر افراد زخمی ہوئے جنہیں پولیس نے ہسپتال منتقل کیا واقعے کے بعد ٹینکر ڈائیور ٹینکر سمیت فرار ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں