بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور طویل بندش کے خلاف بدین اور گولارچی میں تاجروں شہریوں اور سپاف کا احتجاجی دھرنا اور بھوک ہڑتال.

جمعہ 25 ستمبر 2020 00:03

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) بدین شہر میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور طویل بندش کے خلاف تاجر برادی شہریوں اور سول سوسائیٹی کے نمائندوں نے سوئی سدرن کہ خلاف مہران چوک پر دوسرے روز بھی تاجر رہنماں خلیفہ طارق میمن شاہ نواز زرگر مولا بخش ملاح عمران سومرو ممتاز پھنور خان صاحب میمن گلزار میمن ریاض طاہرانی شجاہت خواجہ عبدالرحیم کھٹی امتیاز میمن مختیار جعفری سیٹھ زاہد خواجہ شاہ نواز سیال شیراز خواجہ کی قیادت میں دھرنا دے دیا احتجاجی شرکا کہ مطابق گیس کی لوڈشیڈنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی دھرنا شہریوں اور سول سوسائٹی بدین کی کال پر دیئے گے دھرنے میں شہری سمیت سیاسی سماجی تنظیموں نے بھرپور شرکت کی سوئی سدرن گیس کے عملے کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی اس موقع پر سوئی سدرن گیس کہ آفسران نے ڈی ایس پی بدین محبوب علی لونڈ اور ایس ایچ او بدین انور لغاری کہ ہمراہ احتجاجی دھرنہ میں پہنچ کر مظاہرین سے ملاقات کی اور شہریوں کو غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کہ خاتمہ اور گیس پریشر میں آضافہ کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ گیس کمپنی کی من مستیاں ختم ہی نہیں ہو رہی اور بجلی جاتے ہی گیس کی لوڈشیڈنگ بھی کر دی جاتی جس سے شہریوں کو دھرے عزاب میں مبتلا کر دیا گیا یے جس کی وجہ سے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والا فرد پریشان ہیں شہریوں نے کہا کہ اب کسی صورت لوڈشیڈنگ کو برادشت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا سوئی سدرن گیس کا عملہ اپنا قبلہ درست کرے اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم نہ کی گی تواحتجاج جاری رکھا جائے گا.بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کہ خلاف گولاچی میں پی ایس ایف کی اپیل پر شہریوں نے فاضل راہو شہید چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائیر جلا کر مین کراچی حیدراباد اور بدین روڈ بلاک کر دیا جس سے دو گنھٹہ تک ٹریفک بھی معطل ہو کر رہ گئی�

(جاری ہے)

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں