قوت گویائی سے محروم اور دونوں ہاتھوں سے معذور 8 سالہ بچی سے زیادتی

بچی بے ہوشی کی حالت میں گھر کے قریب واٹر کورس سے ملی ۔ پولیس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 11 جون 2021 13:21

قوت گویائی سے محروم اور دونوں ہاتھوں سے معذور 8 سالہ بچی سے زیادتی
بدین (اُردو پوائںٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 جون 2021ء) : بدین میں قوت گویائی سے محروم اور دونوں ہاتھوں سے معذور 8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ ضلع بدین کے کھورواہ شہر کے نواحی گاؤں عمر پسرور میں پیش آیا جہاں بچی کو نامعلوم شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا، بچی بے ہوشی کی حالت میں گھر کے قریب واٹر کورس سے ملی۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی کو زیادتی کانشانہ بنانے کی تصدیق ہوئی تاہم بچی کے مزید نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی قوت گویائی سے محروم اور دونوں ہاتوں سے معذور بھی ہے۔ خیال رہے کہ قبل ازیں صوبہ پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہر کمالیہ کے نواحی گاوٗں میں رونما ہوا، جہاں ملزم نے 17 سالہ معذور کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

پولیس نے اس حوالے سے بتایا کہ 40 سالہ ملزم شاہد نے 17 سالہ گونگی معذور لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ملزم لڑکی کو تشویشناک حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کو انتہائی خراب حالت اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا طبی معائنہ اور علاج کیا گیا۔ جبکہ پولیس کا مؤقف تھا کہ تاحال اہل خانہ کی طرف سے کیس درج نہیں کروایا گیا، لڑکی کے گھر والوں سے درخواست ملتے ہی مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جیسے ہی متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ سے مقدمے کے اندراج کی درخواست دیں گے ، ملزم کی تلاش اور گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دی تھیں۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں کم سن بچیوں سے زیادتی کے واقعات میں کئی گنا اضافہ ہوا جس کی وجہ سے والدین بھی خوف کا شکار ہو گئے ہیں۔ خواتین ، نوجوان لڑکیوں اور کم سن بچیوں کو بھی درندہ صفت ملزمان اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بناتے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بچوں سے زیادتی کے واقعات میں ہوشربا اضافے کے بعد دو فروری کو سینیٹ کمیٹی میں بچوں سے پھانسی کے ملزمان کو سر عام پھانسی دینے کا بل منظور کر لیا گیا تھا۔ بل پر بحث کے بعد اسے اکثریت کے ساتھ منظور کرلیا گیا تھا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے بچوں کے ساتھ زیادتی کے کیسز میں آئے روز ہونے والے اضافہ کو قابل تشویش قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں