پولیس نے دیسی شراب کی بٹھی سمیت دیگر مقامات پر کاروائیاں کرکے لاکھوں روپے کی مین پوری اور 200 لیٹرز دیسی شراب برآمد کر لی

پیر 6 ستمبر 2021 22:40

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2021ء) پولیس نے دیسی شراب کی بٹھی سمیت دیگر مقامات پر کاروائیاں کرکے لاکھوں روپے کی مین پوری اور 200 لیٹرز دیسی شراب برآمد کر لی 3 ملزمان گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی بدین شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کاروائیوں میں ایس ایچ او تھانہ گلاب لغاری سب انسپکٹر ریاض حسین رند نے دورانِ گشت چنگچی رکشا سے 2000 دیسی مین پوری برآمد کر لی ہے جن کی مالیت ایک لاکھ روپے سے زائد ہے ۔

پولیس نے کاروائی کے دوران 2 منشیات فروش ملزمان یاسین علی لغاری اور اعجاز علی چانڈیو کو گرفتار کرکہ مقدمہ درج کر لیا.ایس ایچ او تھانہ ماتلی سب انسپکٹر محمود خان نے خفیہ اطلاع ملنے پر دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپا مارکر 200 لیٹرز دیسی شراب برآمد کر کے بٹھی مالک نظیر چانڈیو کو گرفتار کرکہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں