روڈ حادثہ میں ڈارئیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث دیہاتی کی ہلاکت کا الزام ثابت ہونے پر ملزم کو سات سال کی سزا

جمعہ 10 ستمبر 2021 22:05

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2021ء) بدین کی مقامی عدالت کے جج نے روڈ حادثہ میں ڈارئیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث دیہاتی کی ہلاکت کا الزام ثابت ہونے پر ملزم کو سات سال کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

بدین کی مقامی عدالت کے جج عبدالقادر تنولی نے ایک سال قبل بدین کے ساحلی علاقہ بگھڑا میمن کے قریب طیب ملاح اسٹاپ پر سوزوکی پک آپ کی ٹکر سے جان بحق ہونے والے علی خان گوپانگ کیس میں سوزوکی ڈارئیور ریاض احمد مندرو کی غفلت اور لاپرواہی ثابت ہونے پر ملزم کو سات سال سزا کے علاوہ بیتالیس لاکھ 61 ہزار پانچ سو روپے کا جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیا. پولیس نے عدالتی فیصلے کے بعد ملزم کو گرفتار کر جیل روآنہ کر دیا۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں