بدین، میونسپل کمیٹی اور دیگر بلدیاتی اداروں کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم آدئیگی کے خلاف کام چھوڑ ہڑتال دھرنا مظاہرہ اور احتجاجی ریلی

جمعہ 17 ستمبر 2021 21:50

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) میونسپل کیمٹی کے علاوہ دیگر بلدیاتی اداروں کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم آدائیگی کے خلاف بلدیاتی دفاتر اور شہر بھر میں صفائی کی سرگرمیوں کا بائیکاٹ کیا اور میونسپل کمیٹی آفس میں دھرنا دینے کے بعد ملازمین نے یونین کے عہدیدران انور ملاح جیتھو گجراتی کرشن گجراتی دیپک سنی گجراتی اور دیگر کی قیادت میں بدین پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور تنخواہوں کی عدم آدائیگی کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا.اس موقع پر ہڑتالی ملازمین اور پیپلز ورکر یونین کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ میونسپل آفسران کی ناہلی اور غفلت کے علاوہ محکمہ فنانس سندھ میں ہر ماہانہ قسط پر کمشن کی زبردستی وصولی کے باعث تنخواہوں کی آدائیگی میں تاخیر کا سامبا کرنا پڑ رہا ہے اور کریپٹ افسران کبھی ملازمت کے آرڈر کی انکوائری اور ویری فکیشن کے نام پر تنخواہیں روک کر زبردستی رشوت دینے پر مجبور کیا جاتا ہے ملازمیں کے مطابق بے رحم آفسران اور ملازم دشمن حکومت کو چھوٹے ملازمین کی پریشانی تقلیف اور درد کا احساس ہی نہیں کہ ان کے بچے کس طرح فاقہ کشی پر مجبور ہیں احتجاجی ملازمین نے کہا جب تک تنخوائیں جاری نہیں کی جاتی تب تک شہر میں صفائی کے کام کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے اور کو کام نہیں کریں گئی. میونسپل کمیٹی کے ملازمین کے کام چھوڑ ہڑتال کے باعث پورا شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ہے اور جگہہ جگہ گندگی اور فضلہ کے ڈھیر لگ گئے ہیں جس کی وجہ سے شہر کی فضا آلودہ اور بدبودار ہو گیا ہے اور شہریوں کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہی.ملازمین نے اس موقع پر حکومت اور میونسپل آفسران کے خلاف نعرے بازی بھی کی�

(جاری ہے)

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں