آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے بدین کی میں پانی کی بدترین قلت کا نوٹس لے لیا

جمعہ 22 اپریل 2022 17:01

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے بدین کی میں پانی کی بدترین قلت کا نوٹس لے لیا
بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2022ء) بدین ضلع کی نہری ٹیل اور ساحلی علاقوں میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری طویل اور بدترین قلت کے خلاف آبادگاروں اور ماہی گیر تنظیم پاکستان فشر فوک فورم کی جانب سے جاری احتجاجی ریلیوں مظاہروں اور دھرنوں اور ڈی سی بدین کی جانب سے سندھ حکومت اور محکمہ انہار کو پانی کی قلت کی رپورٹ اور آضافی پانی کی فراہمی کی سفارش پر پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سخت نوٹس لیتے ہوئے محکمہ انہار سیڈا ایریا واٹر بورڈ اور ضلع انتظامیہ کو ہنگامی بنیادوں پر سکھر اور کورٹری بیراج سے بدین کو پانی فراہم اور زمینوں کو سیراب کرنے والی نہروں میں آضافی پانی کی فراہمی اور تمام نہروں کی ٹیل تک پانی کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کے بعد محکمہ انہار اور ڈسٹرکٹ منیجمنٹ کے افسران اور سرکاری مشنری حرکت میں آگئی افسران اور اہلکار نہروں پر پہنچ گے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہ نواز خان نے نہر ٹیل اور ساحلی علاقوں کے دورہ کے بعد طلب کئے گئے محکمہ انہار سیڈا اور ڈسٹرکٹ منیجمنٹ کے افسران کے اجلاس کے موقع پر بتایا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے نوٹس اور سندھ حکومت کی ہدایت پر ساحلی علاقوں اور نہری ٹیل کو آضافی پانی کی فراہمی کی جا رہی ہے . ڈی سی بدین آغا شاہ نواز خان نے بتایا کہ محکمہ انہار سیڈا اور ڈسٹرکٹ منیجمنٹ کے افسران نہری ٹیل تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی نگرانی کر رہے ہیں اور اکثر نہروں کی ٹیل اور ساحلی علاقوں تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے جلد پانی کی قلت پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گی. ڈی سی بدین آغا شاہ نواز خان نے اس موقع پر محکمہ پبلک ہیلتھ اور بلدیاتی اداروں کے افسران کو بھی سختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں کے واٹر سپلائی تلابوں کو پانی سے فل کرنے اور شہر میں پانی کی سپلائی کو بھی یقینی بنایا جائی. ڈی سی بدین نے اس موقع پر عوام سے بھی اپیل کی کہ پانی کی چوری کی حوصلہ شکنی کی جائے اور پانی کو ضائع ہونے سے بھی بچایا جائی.۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں