بدین، وڈیرے کی درندگی اور حوس کا شکار بے زبان گونگی غیر شادی شدہ لڑکی تین ماہ کے مصوم بچے اور ضعیف باپ کے ہمراہ انصاف کے لئے دربدر

انصاف کی بجائے گھر سے بے گھر اور گوٹھ سے بے دخل مقدمہ کے اندراج کے باوجود درندہ صف زانی گرفتار نہ ہو سکا

جمعرات 9 فروری 2023 22:45

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2023ء) وڈیرے کی درندگی اور حوس کا شکار بے زبان گونگی غیر شادی شدہ لڑکی تین ماہ کے مصوم بچے اور ضعیف باپ کے ہمراہ انصاف کے لئے دربدر انصاف کی بجائے گھر سے بے گھر اور گوٹھ سے بے دخل مقدمہ کے اندراج کے باوجود درندہ صف زانی گرفتار نہ ہو سکا۔ بدین شہر کے قریب حیدراباد روڈ پر واقع گوٹھ عبدالرحیم لونڈ میں ڈیرے کی وحشیت حوس اور درندگی کا شکار بنے والی بے زبان گونگی اور غیر شادی شدہ لڑکی رخسانہ لونڈ اپنے تین مصوم بچے ضعیف باب علی اکبر لونڈ اور دیگر چھوٹی بہن اور بھائی کے ہمراہ پولیس سے مایوس ہو کر انصاف کے لئے بدین پریس کلب پہنچ گئی،درندگی اور وڈیر کی حوس کا شکار بے زبان رخسانہ نے اپنے باپ علی اکبر اور دیگر کے ہمراہ بھوک ہڑتال کی اور زانی وڈیر کی عدم گرفتاری اور پولیس کی عدم دلچسی کے خلاف احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر درندگی کا شکار بچی کے باپ نے درد اور افسوس ناک واقع کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ہم غریب بے سہار ہیں میری بے زبان بچی کو ظالم درندے گل محمد لونڈ نے میری بچی کو حوس کا نشانہ بنایا مصوم بے زبان بچی کے حاملہ ہونے پر ہم نے پولیس کو اطلاع دی مقدمہ درج کرایا جبکہ پولیس نے میڈیکل اور ڈی این اے رپورٹ کے لئے کہا میڈیکل اور ڈی این اے رپورٹ میں بھی زانی گل محمد لونڈ ملزم ثابت ہوا ہے۔

بچی کے باپ نے بتایا کہ حاملہ بچی کہ ہاں تین ماہ قبل بچے نے جنم لیا پر افسوس ظالم درندہ تاحال گرفتار نہیں ہوا،انصاف کی بجائے ظالم گل محمد ہم کو مختلف ہتھکنڈوں اور حربوں سے حراساں کر کہ زبان بند رکھنے اور مقدمہ سے دستبردار ہونے کے لئے دباو اور دھمکیاں دے رہا ہے جبکہ چودہ روز قبل ہم پر تشدد کر کے گھر سے بے گھر اور گوٹھ سے بے دخل کر دیا ہے۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں