ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب اعلی بدین کا پبلک ہیلتھ بدین میونسپل کمیٹی کے خلاف عوامی شکایات کا نوٹس

ریلوے اسٹیشن کے قریب نکاسی آب کی اسکیم کا معائنہ کیا نکاسی آب کے نظام کو درست کرنے کی ہدایت

اتوار 12 فروری 2023 23:05

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2023ء) ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب اعلی بدین فصیح الدین خان نے پبلک ہیلتھ بدین میونسپل کمیٹی کے خلاف عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ریلوے اسٹیشن کے قریب نکاسی آب کی اسکیم کا معائنہ کیا، نکاسی آب کے نظام کو درست کرنے کی ہدایت۔ ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب اعلی بدین فصیح الدین خان نے پبلک ہیلتھ بدین میونسپل کمیٹی کے خلاف عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ریلوے اسٹیشن کے قریب نکاسی آب کی اسکیم کا معائنہ کیا اور نکاسی آب کے نظام کو درست کرنے کی ہدایت جاری کیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پبلک ہیلتھ کے اسسٹنٹ انجنیئر محمد عظیم گوپانگ نے صوبائی محتسب اعلی کے ریجنل ڈائریکٹر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسکیم کو مکمل کرنے کے لیے دو سال قبل پی سی ون بنا کر اعلی حکام کو بھیجی گئی ہے جو ابھی تک منظور نا ہو سکی ہے جیسے ہی منظوری ملے گی بقایا کام کو جلد مکمل کیا جائے گا اس پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلی نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے اسسٹنٹ انجنیئر کو ہدایات دے تے ہوئے کہا کہ اسکیم کی مکمل تفصیلات دیں تاکہ اسکیم کو عوامی سہولت کی خاطر جلد مکمل کیا جا سکے اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلی نے وہاں پر موجود شہریوں کو بھی یقین دلایا کہ آپ کا یہ جائز مسئلہ بہت جلد حل کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ عوامی کی خدمت صوبائی محتسب اعلی کی اولیں ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں