بدین غربت ، بے روزگاری اور پسند کی شادی خود سوزی کے تین مختلف واقعات میں تین زندگیوں کا دیا گل ہوگیا

پیر 6 مارچ 2023 21:35

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2023ء) غربت ، بے روزگاری اور پسند کی شادی خود سوزی کے تین مختلف واقعات میں تین زندگیوں کا دیا گل ہوگیا۔ ایک نوجوان لڑکی نے تیل چھڑک کر ایک لڑکا نے گلے مین پھندا ڈال کر جبکہ ایک نوجوان نے رپیٹر سے فائر کر کے خودکشی کر لی ۔ بدین کے شہر ڈئی کے قریبی گوٹھ کی نوجوان لڑکی سنگیتا کولہی نے پسند کی شادی کرنے کے لئے اپنے پریمی نیول میگواڑ کے ساتھ گھر سے فرار ہو گئی ورثہ کی اطلاع پر ڈئی پولیس نے پریمی جوڑے کو گرفتار کر کے ورثہ سے مبینہ طور پر رشوت لے کر سنگیتا کو زبردستی ورثہ کے حوالے کر دیا جبکہ نیول میگواڑ کو میرپور خاص اضلع کی ایک بااثر شخصیت کے حوالے کر دیا . سنگیتا نے پسند شادی نہ ہونے اور اپنے پریمی نیول کو لاپتہ کرنے پر دلبرداشہ ہو کر مٹی کا تیل جھڑک کر خودسوزی کی کوشش کی جس سے سنگیتا آگ سے جھلس کر زخمی ہو گئی سنگیتا کو نازک حالت میں حیدراباد کے ایک ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر سنگیتا زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ سنگیتا کا پریمی نیول میگواڑ تاحال لاپتہ ہے ۔

(جاری ہے)

خود کشی کے ایک اور واقع میں بدین کے قریب سیرانی روڈ پر واقع گاں کسیرو خاصخیلی میں 39 سالہ نوجوان امام اللہ خاصخیلی نے مبینہ طور پر اپنے گھر میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ اطلاع ملنے پولیس نے لاش انڈس ہسپتال منتقل کر دیا .خود کشی کے ایک اور واقع میں بدین کے قصبہ کڈھن کے دیہات محمد ابراہیم ملاح میں مبینہ طور پر غربت اور بے روزگاری سے تنگ 20 سالہ نوجوان روشن علی ملاح نے رپیٹر سے فائر کر کے خودکشی کر لی ۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں