بدین ،مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ،32زخمی

جمعہ 19 اپریل 2019 14:42

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) بدین میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 32زخمی ہوگئے،زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثہ مورجھر کے قریب پیش آیا جہاں مٹھی سے کراچی جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق اور32 افراد زخمی ہوگئے جنہیں انڈس سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں میں سے 2 کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کر دیا گیا ۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں