حیسکوانتظامیہ نے بل کی عدم ادائیگی میونسپل آفس کی بجلی منقطع کر دی ،شہر میں گندگی پھیلنے لگی، واٹر سپلائی بند ہونے کے باعث پانی کی قلت پیدا ہوگئی

بدھ 13 فروری 2013 21:41

ماتلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13فروری۔ 2013ء) حیسکوانتظامیہ نے بل کی عدم ادائیگی پر مینونسپل آفیس کی بجلی کاٹ ڈالی شہر میں گندگی پھیلنے لگی اور پانی کی قلت پیدا ہوگئی ،تعلقہ میونسپل آفیس کے دفاتر ،ڈرنیج سسٹم اور واٹر سپلائی دو روز گذر جانے کے باوجود با حال نہ ہو سکے شہر بھر میں آب قلت کی وجہ قحط سالی کا منظرواٹر سپلائی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث شہر بھر کے مکینوں نے پانی مافیا سے پانی مہنگے داموں خریدنا شروع کردیا ہے ۔

شہر بھر کی مساجد میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے نمازیوں کو بھی سخت دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے آب نکاسی نہ ہونے کے باعث گٹر نالے ابل کر باہر نکل آئے ہیں جس سے پیادل راہ گیر کا چلنا دشوار بن گیا ہے علاقوں میں گھنٹوں پانی کھڑا ہوگیاہے ۔

(جاری ہے)

جس سے جلدی امراض ،ملیریا ،سمیت دیگر وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔تعلقہ میونسپل کے ٹرانزیشن آفیسر اور فنانس آفیسر گذشتہ دنوں چھاپے لگنے کے باوجود تا حال منظر عام سے غائب ہیں ٹی ایم او ماتلی طارق میمن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ موصوف 7 ماہ سے مسلسل اپنے دفتر نہیں آئے ہیں آفیس کا مجموعی ریکارڈ اپنے گھر منتقل کررکھا ہے۔

میونسپل ذرائع کا کہنا ہے کہ تعلقہ میونسپل کو1ایک کروڑ72لاکھ روپے کا سندھ حکومت سے فنڈز ملتا ہے جس کا استعمال محض تنخواہوں کے علاوہ قومی پیسہ بے دردی سے استعمال کیا جاتا ہے ۔ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ میونسپل آفیس کے کھاتے کی چیک بک ایک اہم بااثر شخص کے پاس ہے جو اپنی مرضی سے چیک دیتا ہے شہریوں سول سوسائیٹی کے افراد نے شہر سے ہونے والی ذیادتیوں کا ازالہ اور پانی کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا اور قومی خزانے کی بے دردی سے استعمال کی تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں