ہندو برادری کے گھروں میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف جسمم ماتلی کی جانب سے بدین بائے پاس پر بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا

اتوار 17 فروری 2013 21:32

ماتلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17فروری۔2013ء)تعلقہ ٹنڈو غلام حیدراور ماتلی کی ہندو برادری کے گھروں میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف جسمم ماتلی کی جانب سے بدین بائے پاس پر بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا جہاں پر درجنوں ہندو برادری کے افراد نے بھوک ہڑتال کرتے ہوئے ٹنڈو غلام حیدر پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر جسمم ضلعی رہنماء علی رضا سوڈو ۔

(جاری ہے)

روپلو سندھی ایاز مالو کولہی اور گلزاری لعل شاد نے صحافیوں کو بتایا کہ آئے روز ہندو ؤں کے گھروں مین چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے پولیس انتظامیہ چوروں کو گرفتار کرنے کے بجائے رشوت کا بازار گرم کئے ہوئے ہے انھوں نے کہا کہ ہندوؤں کے گھروں میں ایک درجن سے زائد چوری کی وارداتیں ہوئی جنکا پولیس سراغ لگانے میں ناکام ہے پولیس الٹا غریب ہندوؤں پر ذہنی دباؤ ڈال رہی ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ بالاحکام ہندوؤں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لیں

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں