بدین پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا

جمعہ 4 اکتوبر 2019 17:40

پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2019ء) بدین پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان کے قبضے سے 24175 گٹکے ، 240 گرام چرس اور 20 گرام ہیروئن برآمد۔ مزید کاروائی کے دوران ایک روپوش ملزم گرفتار۔ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی سب انسپکٹر ریاض حسین رند بمع اسٹاف نے دوران گشت کاروائی کر کے 3 سفینہ ڈیلرز دانش کورائی، علی محمد چانگ اور اسیر کولھی کو کرولا کار سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

ملزمان کے قبضے سے 16800 گٹکے برآمد۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ٹنڈو غلام علی میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ ماتلی سب انسپکٹر محمد بخش مجیدانوں بمع اسٹاف نے دوران گشت کاروائی کر کے منشیات فروش شیراز شیدی کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 240 گرام چرس اور 20 گرام ہیروئن برآمد۔

(جاری ہے)

پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ ماتلی میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ ڈیئی سب انسپکٹر عبدالجبار ملک بمع اسٹاف نے دوران گشت کاروائی کر کے گٹکہ فروش شاہد رستمانی کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 5250 گٹکے برآمد۔ مقدمہ درج۔انچارج سی آئی اے پولیس بدین انسپکٹر قربان علی ملاح بمع اسٹاف نے خفیہ اطلاع ملنے پر بروقت کاروائی کر کے روپوش ملزم عباس شیدی کو گرفتار کر لیا ہے۔سی آئی اے پولیس بدین نے تھانہ پنگریو کی حدود میں کاروائی کر کے گٹکہ فروش گل شیر چانڈیو کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 2125 سفینہ گٹکے برآمد۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ پنگریومیں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں