ماتلی کی عدالت میں دو وکیلوں کا جھگڑا ، دوران سماعت وکیل اشتیاق راجپوت اور گاگف داس کے درمیان ہاتھا پائی، مکوں لاتوں اور گھونسوں کا استعمال

جمعہ 29 مارچ 2013 21:59

ماتلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔29مارچ۔2013ء) ماتلی کی عدالت میں دو وکیلوں کا جھگڑا ، عدالت میں دوران سماعت وکیل اشتیاق احمد راجپوت اور وکیل گاگف داس کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی ، دونوں جانب سے مکوں لاتوں اور گھونسوں کا استعمال کیاگیا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اشتیاق احمد ایڈووکیٹ نے ماتلی تھانے میں ایف آئی آر اندراج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ کمرہ عدالت میں دوران سماعت وکیل گاگن داس اور اسکے بیٹے پرکاش نے حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور پستول تان کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ۔ ماتلی پولیس نے زیر دفعہ34,504,506 پی پی سی کے تحت وکیل گاگن داس اور اسکے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ آخری اطلاع تک گرفتار عمل میں نہ آسکی۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں