ماتلی، واپڈا میسکو انتظامیہ نے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر ٹی ایم اے آفس ،واٹر سپلائی اور ڈرینج کے کنکشن منقطع کردیئے

بدھ 24 جولائی 2013 20:37

ماتلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24جولائی۔2013ء) واپڈا میسکو انتظامیہ نے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر ٹی ایم اے آفس ،واٹر سپلائی اور ڈرینج کے کنکشن منقطع کردیئئے ۔ تفصیلات کے مطابق حیسکو اہکلاروں کی طرف سے میونسپل کمیٹی ماتلی کی واٹر سپلائی اور ڈرینج کی بجلی کاٹ دینے سے شہری پانی کی بوند بودن کو ترس گئے ۔ بجلی منقطع ہونے سے گٹر نالے ابل کو تالابوں اور جوہڑوں کی شکل اختیار کرگئے ۔

(جاری ہے)

حیسکو ذرائع کے مطابق تلعقہ میونسپل پر 7کروڑ روپے سے زائد بجلی کے بلوں کی مد میں بقایا واجب الادا ہین ۔ بجلی کے کنکشن منقطع ہونے سے شہری پانی کی عدم فراہمی کے باعث سخت پریشانی کاشکارہیں ۔ تلقہ میونسپل کمیٹی ماتلی کو سندھ حکومت سے ایک کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد فنڈز ملنے کے باوجود بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر شہریوں پر شہریوں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے پانی کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں